خبریں

اسپین کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا تیسرا ملک بن گیا

اسپین امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ 

اسپین کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا تیسرا ملک بن گیا
اسپین کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا تیسرا ملک بن گیا 

پوری دنیا میں اب کورونا وائرس کے مریض اسپین سے زیادہ صرف اٹلی اور امریکا میں ہیں۔ امریکا میں ان کی تعداد تقریباﹰ ایک لاکھ نوے ہزار اور اٹلی میں تقریباﹰ ایک لاکھ چھ ہزار بنتی ہے۔ اسپین میں مزید اضافے کے بعد اب ایسے متاثرین کی تازہ ترین تعداد ایک لاکھ دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

یوں صرف ان تین سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اٹھانوے ہزار ہو چکی ہے۔

Published: undefined

عالمی سطح پر کورونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ سے زیادہ ہو چکی تھی۔ یوں اس وقت پوری دنیا میں کورونا اوائرس کے مریضوں میں سے پینتالیس فیصد سے زیادہ کا تعلق صرف امریکا، اٹلی اور اسپین سے ہے۔

Published: undefined

ساڑھے تینتالیس ہزار ہلاکتیں

Published: undefined

کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک عالمی سطح پر ساڑھے تینتالیس ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں، جن کی تعداد ساڑھے بارہ ہزار کے قریب بنتی ہے۔ اٹلی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے اسپین دوسرے نمبر پر ہے، جہاں یہ وائرس نو ہزار سے زائد انسانوں کی جان لے چکا ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکا کا نام آتا ہے، جہاں کووِڈ انیس چار ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے۔

Published: undefined

یوں صرف اٹلی، اسپین اور امریکا میں اس وائرس کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پچیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس اب تک اگرچہ دنیا کے ایک سو اسی ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے، لیکن اس کی وجہ سے تین سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہلاکتیں اتنی زیادہ ہیں کہ وہ دنیا بھر میں ایسی اموات کا تقریباﹰ ساٹھ فیصد بنتی ہیں۔

Published: undefined

اس کا مطلب یہ کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کہیں بھی مرنے والے ہر دس افراد میں سے چھ کا تعلق امریکا، اٹلی اور اسپین سے تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined