سڑک حادثہ / یو این آئی
سعودی عرب کے جدہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پش آیا ہے۔ اس حادثے میں 9 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے متعلق بدھ (29 جنوری) کو جدہ میں موجود ہندوستانی مشن نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’جیزان کے مغربی علاقہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔‘‘ علاوہ ازیں مشن نے کہا کہ ’’اس حادثہ میں متاثرہ کے کنبوں سے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
ہندوستانی قونصل خانہ نے اس المناک حادثہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم سعودی عرب کے مغربی علاقہ جدہ کے پاس ہوئے ایک سڑک حادثے میں 9 ہندوستانی شہریوں کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم متاثرہ کے کنبوں کے تئیں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں قونصل خانہ نے کہا کہ ’’جدہ میں واقع قونصل خانہ مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے، افسران اور متاثرہ کنبوں کے رابطے میں ہے۔ ہم زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاء کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے ایک خاص ہیلپ لائن بھی جاری کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس خوفناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’اس حادثے اور جان گنوانے والوں کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ جدہ میں ہمارے قونصل جنرل سے بات ہوئی جو متاثرین کے کنبوں کے رابطے میں ہیں۔ وہ اس مصیبت کے وقت میں ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined