حکومت ہند نے جمعہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے آفیشیل یوٹیوب چینل کو ہندوستان میں بلاک کر دیا ہے۔ اس چینل کو اوپن کرنے پر ایک خاص پیغام دکھائی دے رہا ہے۔ پیغام میں لکھا ہے کہ ’یہ مواد قومی سیکورٹی یا عوامی نظام سے جڑے سرکاری حکم کے سبب اس ملک میں دستیاب نہیں ہے‘۔
Published: undefined
وزیر اعظم شہباز شریف کا چینل اب تک کا سب سے ہائی پروفائل اکاؤنٹ ہے، جسے حکومت ہند نے بلاک کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر مالیات خواجہ آصف اور فوجی میڈیا برانچ آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔ حکومت نے صرف سیاسی لیڈران کے خلاف ہی نہیں، بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور نیوز چینلز کے اکاؤنٹس پر بھی کارروائی کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 26 عام شہری مارے گئے تھے، جن میں بیشتر سیاح تھے۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ حکومت ہند نے پاکستان کی طرف سے پھیلائی جا رہی افواہوں اور غلط تشہیر پر نکیل کسنے کے لیے پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے سے متعلق قدم اٹھایا ہے۔
Published: undefined
دراصل ہندوستانی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے ان پاکستانی یوٹیوب چینلوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے جو ہندوستان کی سالمیت اور عوامی نظام کو متاثر کرنے کے لیے گمراہ کن مواد پھیلا رہے ہیں۔ اب تک جن اہم پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہندوستان میں بلاک کیا گیا ہے، ان میں سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر، صحافی آرزو کاظمی، تبصرہ نگار سید مزمل شاہ، اولمپین ارشد ندیم، شاہد آفریدی وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ’دنیا میرے آگے‘، ’غلام نبی مدنی‘، ’حقیقت ٹی وی‘ اور ’حقیقت ٹی وی 2.0‘ جیسے چینل بھی ہندوستان میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 30 اپریل کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کے انسٹاگرام پروفائل کو بھی ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined