علامتی تصویر (اے آئی)
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے 15 دنوں بعد ہندوستانی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں سرجیکل اسٹرائک کی۔ اسے آپریشن سندور کا نام دیا گیا۔ اس کے تحت پاکستان میں 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا گیا۔ یہ ٹھکانے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں واقع تھے، جنہیں ہندوستانی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
آپریشن سندور کے بعد پنجاب کے سرحدی اضلاع فیروز پور اور پٹھان کوٹ میں آج پرائیویٹ اور سرکاری اسکول بند کر دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ اطلاع فراہم کی گئی ہے۔ پٹھان کوٹ میں اگلے 72 گھنٹوں تک اسکول نہیں کھلیں گے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پٹھان کوٹ ضلع انتظامیہ بھی الرٹ موڈ پر ہے۔ حالانکہ پنجاب کے سرحدی ضلع ترن تارن میں اسکول فی الحال بند نہیں کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ گرداسپور کے پندھیر گاؤں میں گزشتہ رات ایک دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں ایک بم گرا تھا جس کے باقیات کھیتوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔ دھماکہ کے بعد پورے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے، جائے وقوع پر پہنچی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ یہ بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ پاکستان سے کشیدگی کے درمیان سرحدی گاؤں میں رہنے والے لوگ اپنا ساز و سامان لے کر محفوظ مقامات کی جانب رواں دواں ہیں۔ وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان میں حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ موجود ہے لیکن ضروری سامان اور بچوں کو لے کر وہ سرحد سے تھوڑی دور محفوظ مقام پر جا رہے ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب سری کرتار پور صاحب کوریڈور اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔ زائرین کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بدھ کو کوریڈور کے ذریعہ 491 زائرین کو پاکستان واقع سری کرتار پور صاحب جی کی زیارت کرنے کی اجازت ملی تھی۔ زائرین صبح 8 بجے ٹرمینل پیسنجر پر پہنچ گئے تھے، لیکن زیارت کا عمل شروع نہیں ہوا اور زائرین کو زیارت کے بغیر واپس لوٹنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined