خبریں

اہم خبریں: یو پی میں پجاری نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے خود پر چلائی گولی، پولس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اتر پردیش: مخالفین کو پھنسانے کے لئے خود کو گولی مارنے والا پجاری گرفتار

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے اٹیا ٹھوک کوتوالی علاقے میں سابق گرام پردھان ودیگر کو مبینہ طور سے پھنسانے کے لئے خود کوگولی مارک زخمی کرنے والے پجاری کو آج پولیس نے لکھنؤ کے ٹراما سنٹر سے گرفتار کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے نے منگل کو یہاں بتایا کہ 10/11 اکتوبر کی رات رام جانکی مندر کے مہنت سیتارام داس نے زمینی تنازع میں سابق پردھان امر سنگھ و دیگر افراد کو پھنسانے کے مقصدسے مبینہ طور سے اپنے ہی مندر کے پجاری سمراٹ داس پر گولی چلائی تھی۔ زخمی پجاری کو علاج کے لئے لکھنؤ میڈیکل کلاج کے ٹراما سنٹر میں ریفر کردیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کے 8 ملزمین میں سے مہنت سیتا رام داس، پجاری سمراٹ داس و موجودہ پردھان ونے سمیت آٹھ افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر ایک ملزم فرار ہے انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میں زیر علاج ملزم پجاری کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پجاری کو ریمانڈ پر لینے کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

کورونا سے اپنی لڑائی کو رَتی بھر بھی کمزور نہیں پڑنے دیں: پی ایم مودی

جب تک اس وبا کے لیے ویکسین نہیں آ جاتی، ہمیں کورونا سے اپنی لڑائی کو رَتی بھر بھی کمزور نہیں پڑنے دینا ہے۔ برسوں بعد ہم ایسا ہوتا دیکھ رہے ہیں کہ انسانیت کو بچانے کے لیے جنگی سطح پر پوری دنیا میں کام ہو رہا ہے۔ کئی ممالک اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہمارے ملک کے سائنسداں بھی ویکسین کے لیے جی جان سے جٹے ہیں۔ ہندوستان میں ابھی کورونا کی کئی ویکسین پر کام چل رہا ہے۔ ان میں کچھ ایڈوانسڈ اسٹیج پر ہیں اور حوصلہ بخش صورت حال نظر آتی ہے۔ کورونا ویکسین جب آئے گی، وہ جلد سے جلد ہر ہندوستانی تک کیسے پہنچے، اس کے لیے بھی حکومت کی ذمہ داری جاری ہے۔ ایک ایک شہری تک ویکسین پہنچے، اس کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

لاک ڈاؤن بھلے چلا گیا ہو، کورونا وائرس نہیں گیا: پی ایم مودی

تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں بھی رونق دھیرے دھیرے لوٹ رہی ہے۔ لیکن ہمیں یہ بھولنا نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن بھلے چلا گیا ہو، وائرس نہیں گیا ہے۔ گزشتہ 8-7 مہینوں میں ہر ہندوستانی کی کوشش سے ملک آج جس سنبھلی ہوئی حالت میں ہے ہمیں اسے بگڑنے نہیں دینا ہے۔ مزید بہتری کے لیے کوششیں کرنی ہے۔ آج ملک میں ریکوری ریٹ اچھی ہے۔ فرٹیلیٹی ریٹ کم ہے۔ ہندوستان میں جہاں ہم فی 10 لاکھ آبادی پر قریب 5 ہزار لوگوں کو کورونا ہوا ہے وہیں امریکہ اور برازیل جیسے ممالک میں یہ نمبر 25 ہزار کے قریب ہے۔ ہندوستان میں فی 10 لاکھ لوگوں میں اموات کی شرح 83 ہے، جب کہ امریکہ، برازیل، برطانیہ جیسے ممالک میں یہ نمبر 600 کے پار ہے۔ دنیا کے وسائل والے ممالک کے مقابلے میں ہندوستان اپنے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

تھوڑی دیر میں پی ایم مودی کا ملک کے نام خطاب

تھوڑی ہی دیر میں پی ایم مودی کا ملک کے نام خطاب ہونے والا ہے۔ عوام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پی ایم مودی آج کیا کہنے والے ہیں۔ کچھ لوگوں میں اس بات کو لے کر خوف بھی ہے کہ کہیں نوٹ بندی یا لاک ڈاؤن جیسا کوئی اعلان تو نہیں ہوگا جس سے عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جائیں۔ بہر حال، اس بات کا اب تھوڑی ہی دیر میں پتہ چل جائے گا کہ پی ایم مودی عوام سے کیا کچھ کہنے والے ہیں۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

ہم جے ڈی یو سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے: چراغ پاسوان

بھگت سنگھ کوشیاری کو توہین عدالت کا نوٹس

نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے گورنر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کو ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے کہا ہے کہ وہ چار ہفتے میں جواب داخل کریں۔ کوشیاری کے خلاف 60 روز پہلے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کو سرکاری رہائش گاہ اور دیگر سہولتوں کے کے عوض میں بقایہ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، عرضی گزار کا الزام ہے کہ کوشیاری نے آج تک عدالت کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں کیا۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

وزیر اعظم مودی شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے، لوگوں کی دھڑکنیں تیز!

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج (منگل) قوم سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ ہینڈل کے ذریعے یہ معلومات دی۔ وزیر اعظم نے لکھا، ’’آج شام 6 بجے قوم کے نام پیغام دوں گا۔ آپ ضرور جڑیں۔‘‘

وزیر اعظم قوم میں نام پیغام میں کس معاملہ پر بات کریں گے اس پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں اور کئی لوگوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ خیال رہے ہیں کہ اس سے پہلے وزیر اعظم کئی مواقع پر قوم کے نام خطاب کے دوران اہم اعلان کر چکے ہیں جن کا اثر ہرخاص و عام پر پڑا ہے۔ نوٹ بندی اور ملک گیر لاک ڈاؤں کے فیصلے کا اعلان بھی انہوں نے اسی طرح کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی وزیر اعظم قوم کے نام خطاب کی بات کرتے ہیں کئی لوگوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

تلنگانہ بارش متاثرین کے لئے دہلی حکومت نے 15کروڑ کی امداد کا اعلان کیا

شہر حیدرآباد میں ہوئی شدید بارش کے بعد بڑے پیمانہ پر ہوئی تباہی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے تلنگانہ کی مدد کے لئے 15کروڑ روپئے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں تمل ناڈو کے وزیراعلی پلانی سوامی نے دس کروڑ روپئے کی مالی مدد کا اعلان کیا تھا۔ آج دہلی حکومت نے اس خصوص میں اعلان کیا۔

تلنگانہ ریاست میں شدید بارش سے ہوئی تباہی پر باز آبادکاری کے پروگرام کے لئے وزیراعلی اروند کیجروال نے اس رقم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں تلنگانہ حکومت کے ساتھ دہلی حکومت ٹہری ہوئی ہے۔ اس رقمی اعلان پر دہلی کے اپنے ہم منصب سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے عوام کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کیجروال سے فون پر بات کی اور ان کے گرانقدر تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

نائیجیریا میں کورونا سے 16 ڈاکٹر جان بحق

ابوجا: نائیجیریا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی زد میں آنے سے اب تک کم از کم 16 ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہے۔ نائیجیریا کی میڈیکل آرگنائزیشن کے صدر بابا عیسیٰ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ آٹھ ماہ قبل شروع ہونے والی جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک ملک کے 36 صوبوں میں 16 ڈاکٹروں کی موت ہوچکی ہے۔

بابا عیسیٰ نے کہا کہ اب تک ملک میں 1،031 افراد اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 321 ڈاکٹر ابھی تک اس انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’بدقسمتی سے ہنگامی تیاریوں کے عدم فقدان کی وجہ سے عالمی وبا نے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ انسانی وسائل کی ناکافی ، بنیادی حفاظتی سامان سمیت بنیادی ڈھانچے اور طبی سامان کی کمی ہے‘‘۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

کورونا کے ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46791 نئے کیسز، 587 اموات

ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے تاہم فعال کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46791 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 587 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 76 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وقت 748538 کیسز فعال ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران ان میں 23517 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

امریکہ کے شہر الاسکا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

واشنگٹن: امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر کے مطابق پیر کے روز 21:43 پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔ گئی۔ سروے سنٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 25.1 کلومیٹر نیچے اور 54.3991 شمالی عرض البلد اور 159.6545 ڈگری مغربی طول البلد میں واقع تھا تھا۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے مزید 432 نئے کیسز اور 15 ہلاکتیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 432 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 15 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے منگل کو دی۔ الگ الگ ضلع ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے ضلع ناندیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع جالنہ میں 27 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع اورنگ آباد میں 113 نئے کیسز اور دو اموات ، ضلع لاتورمیں 46 نئے کیس اور دو اموات ، ضلع بیڈ میں 73 نئے کیسز اور ایک موت ، ضلع عثمان آباد میں 42 نئے کیسز اور ایک موت ،ضلع پربھنی میں 22 اور ہنگولی میں نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

چین میں کوئلہ کان میں دھماکہ چارمزدور ہلاک

تائیوان: چین کے صوبہ شانسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے پھٹنے سے چار مزدوروں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی افسران نے منگل کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ لوآن گروپ کی ملکیت والی کان میں آج صبح تقریبا2 بجے ہوا۔اس دھماکے میں چار مزدوروں کی موت اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ کان میں ریسکیو آپریشن ختم ہوچکا ہے اوردھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔ اس کان سے ہرسال تقریبا 12 لاکھ ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST

یوپی کے مرزاپور میں مندر کے خدمت گار کا قتل

اتر پردیش میں مرزاپور کے دھورہرا گاؤں میں شیو مندر کے ایک خدمت گار کا قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ نے بتایا، ’’مقتول کا کسی دھاردار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ میں معلوم چلا ہے کہ گاؤں کے کسی شخص سے اس کا جھگڑا چل رہا تھا۔ معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Oct 2020, 10:15 AM IST