خبریں

اسرائيلی وزير اعظم کی اہلیہ پر جرم ثابت

اسرائيلی عدالت نے وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کی اہليہ کو سرکاری رقوم کے ناجائز استعمال کے کيس ميں قصور وار قرار دے ديا ہے۔ تاہم استغاثہ کے ساتھ ڈيل کے تحت وہ قيد سے بچ گئی ہيں۔

اسرائيلی وزير اعظم کی اہلیہ پر جرم ثابت
اسرائيلی وزير اعظم کی اہلیہ پر جرم ثابت 

سارہ نيتن ياہو نے اتوار سولہ جون کو عدالتی سماعت ميں خود پر عائد کردہ الزامات کو تسليم کيا۔ استغاثہ کے ساتھ طے کردہ ايک معاہدے کے تحت اسرائيلی وزير اعظم کی اہليہ اپنے جرم پر جيل نہيں جائيں گی ليکن انہيں تقريباً ساڑھے بارہ ہزار ڈالر کے برابر رقوم واپس جمع کرانی ہوں گی جبکہ ساتھ ہی 2,775 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ تقریبا پندرہ ہزار ڈالر کی يہ رقوم وہ قسطوں ميں ادا کريں گی۔

Published: undefined

سارہ نيتن ياہو پر الزام تھا کہ انہوں نے ايک اور سرکاری ملازم کے ساتھ مل کر دھوکے سے تقريباً ايک لاکھ ڈالر کے برابر سرکاری فنڈز حاصل کيے، جنہيں بعد ازاں عالی شان دعوتوں اور کھانوں پر صرف کيا گيا۔

Published: undefined

اسرائيلی قوانين کے مطابق اگر اس سطح کے سرکاری عہديداران کے ہاں باورچی ہو، جس کی تنخواہ بھی سرکاری فنڈز سے دی جاتی ہو، تو انہيں ہوٹلوں وغيرہ سے منگوائے جانے والے پکوان کے ليے سرکاری فنڈز خرچ نہيں کرنے چاہييں۔ البتہ عدالتی کارروائی سے قبل استغاثہ کے ساتھ طے پانے والی ايک ڈيل کے تحت سارہ نيتن ياہو پر عائد زيادہ سنگين الزامات خارج کر ديے گئے۔

Published: undefined

اسرائيل کی ايک ‘YNet’ نامی ويب سائٹ نے ايک تصوير جاری کی ہے، جس کے بارے ميں ويب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اس تحريری پيغام کی ہے، جو عدالتی سماعت کے دوران نيتن ياہو نے اپنی اہليہ تک پہنچايا تھا۔ اس پيغام ميں مندرجہ ذيل الفاظ درج تھے، ''ہم اس امتحان سے بھی گزر جائيں گے۔ مضبوط رہو۔‘‘

Published: undefined

اس ڈيل اور عدالتی فيصلے کے نتيجے ميں سارہ نيتن ياہو کے خلاف جاری قانونی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے ليکن وزير اعظم کے ستارے اب بھی گردش ميں ہيں۔ انہیں بھی بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined