خبریں

اہم خبریں : زومیٹو ڈیلیوری بوائے پر الزام لگانے والی خاتون اب خود مشکل میں!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مشکل میں زومیٹو ڈیلیوری بوائے پر الزام لگانے والی خاتون

کرناٹک کے بنگلورو میں زومیٹو ڈیلیوری بوائے کامراج پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون ہتیش چندرانی اب خود مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے خلاف الیکٹرانک سٹی پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 355 (حملہ)، 504 (بے عزتی) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر کامراج کی شکایت پر درج ہوئی ہے۔

Published: 15 Mar 2021, 7:46 PM IST

کورونا نے پی ایم مودی کو کیا پریشان، سبھی وزرائے اعلیٰ سے کریں گے بات

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا کا قہر بڑھتا ہوا معلوم پڑ رہا ہے۔ بڑھتے کیسز نے پی ایم مودی کو بھی پریشان کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق یہ میٹنگ مارچ کو ہونے والی ہے۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔

Published: 15 Mar 2021, 7:46 PM IST

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان بورڈ کا امتحان ملتوی

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان پنجاب سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے بورڈ امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔ ابھی تک یہ بات پتہ نہیں چل سکی ہے کہ ملتوی یہ بورڈ امتحانات کب تک کرائے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: 15 Mar 2021, 7:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Mar 2021, 7:46 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز