خبریں

اہم خبریں: رابڑی دیوی کی دعوتِ افطار میں وزیر اعلیٰ نتیش کی شرکت

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

رابڑی دیوی کی دعوتِ افطار میں وزیر اعلیٰ نتیش کی شرکت

بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کی لیڈر رابڑی دیوی نے آج اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔ افطار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی ہے۔ اس دوران نتیش کمار، تیج پرتاپ سنگھ اور تجسوی یادو ایک ہی سوفہ پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا بنگلورو میں احتجاج

کرناٹک یوتھ کانگریس کے کارکنان نے آج بنگلورو میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

دہلی: کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان اسکولوں کے لیے نئی گائیڈلائن جاری

دہلی حکومت نے اسکولوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو روکنے کے لیے نئی گائیڈلائنس جاری کر دی گئی ہیں۔ گائیڈلائنس کے مطابق اسکولوں میں کوارنٹائن روم دستیاب ہوگا۔ اساتذہ روزانہ طلبا اور طلبا کے اہل خانہ سے کووڈ سے متعلق علامتوں کے بارے میں دریافت کریں گے۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

دہلی کی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز صبح 6 بجے ہوگی، نمازِ جمعہ سے قبل ہوا اعلان

دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز صبح 6 بجے ہوگی۔ اس سلسلے میں 22 اپریل کو نمازِ جمعہ سے قبل اعلان کیا گیا۔ عیدالفطر کی نماز سخت سیکورٹی کے درمیان ادا کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک میں بھی جامع مسجد کے آس پاس سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

جہانگیر پوری معاملہ میں ’ای ڈی‘ کی ہوئی انٹری، انصار پر کس سکتا ہے شکنجہ

دہلی پولیس کمشنر نے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر پوری تشدد کے اہم ملزم انصار کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت ایکشن لیا جائے۔ یعنی جہانگیر پوری معاملہ میں جلد ہی ای ڈی کی کارروائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انصار کو جہانگیر پوری تشدد معاملہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے، حالانکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انصار کو بلاوجہ پھنسایا جا رہا ہے۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

برطانوی وزیر اعظم نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

اپنے ہندوستان دورہ کے دوسرے دن برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن راجدھانی دہلی پہنچے۔ انھوں نے یہاں راج گھاٹ پر پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلد ہی وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو فریقی مذاکرہ میں حصہ لیں گے۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Apr 2022, 10:40 AM IST