خبریں

اہم خبر: 1992 سے کبھی نہیں رکا رام مندر تعمیر کا کام، 2 منزلہ ہوگا مندر... وی ایچ پی

سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ایک زبردست سڑک حادثہ ہوا جس میں کم از کم 35 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Getty Images
Getty Images 

1992 سے کبھی نہیں رکا رام مندر تعمیر کا کام، 2 منزلہ ہوگا مندر: وی ایچ پی

ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کی سماعت ختم ہونے کے ساتھ ہی وشو ہندو پریشد سرگرم ہو گیا ہے۔ وشو ہندو پریشد کے کارگزار صدر آلوک کمار نے ایک ہندی نیوزی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1992 کے بعد سے مندر تعمیر کا کام کبھی رکا ہی نہیں۔ یہ عمل لگاتار چل رہا ہے اور اس سلسلے میں ایک ورک شاپ ایودھیا میں گزشتہ دو دہائی سے لگاتار کام کر رہا ہے۔

آلوک کمار نے بات چیت کے دوران واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ رام جنم بھومی میں ہی مندر تعمیر ہوگا اور اس سلسلے میں مسلمانوں سے بات چیت کے سبھی امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔ اب صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ انھیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہندووں کی عقیدت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کے ہی حق میں فیصلہ سنائے گا۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

کرناٹک: ساورکر کو ’بھارت رتن‘ دینے کی کوشش کے خلاف کانگریس کا زبردست مظاہرہ

کرناٹک کانگریس نے بی جے پی کے ذریعہ ساورکر کو بھارت رتن دلانے کے وعدہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ ساورکر اس لائق نہیں کہ اسے بھارت رتن دیا جائے۔ پارٹی کارکنان نے یہ احتجاجی مظاہرہ بنگلورو میں موجود مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے قریب کیا۔ ایک پارٹی کارکن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی غدار ہے، اسے چاہیے کہ وہ اس وعدہ کو انتخابی منشور سے ہٹائے۔‘‘

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

5 سال میں 5 ٹریلین ڈالر کی اکونومی ناممکن: منموہن سنگھ

مودی حکومت کے ذریعہ 5 سال میں 5 ٹریلین ڈالر اکونومی کا ہدف حاصل کرنے سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ’’میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ 5 ٹریلین ڈالر کی اکونومی کے لیے 10 سے 12 فیصد شرح ترقی ہر سال چاہیے۔ لیکن اب ہر سال شرح ترقی کم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ اس سال صرف 6.1 فیصد ترقی ہوگی۔‘‘

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

گوا: پانچ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ملزم اسکول ٹیچر گرفتار

گوا کی پونڈا پولس نے اس اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا جس پر پانچ طالبات کو چھیڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی گوا کے کنڈائی علاقہ میں حکومت کے ماتحت ایک اسکول کے ٹیچر نے ان پانچ طلبا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی جو اب پولس کی گرفت میں ہے۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کا وفد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے کرے گا ملاقات

پنجاب اور مہاراشٹر بینک کے 15 اکاؤنٹ ہولڈرس کا ایک نمائندہ وفد آج ممبئی میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کرے گا۔ نمائندہ وفد ان سے اپنی پریشانیوں کے بارے میں بات کرے گا اور معاملے میں ان کی مداخلت کی گزارش کرے گا۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

الیکشن سے قبل شیو سینا کو زبردست جھٹکا، وشال دھناوڈے نے 300 کارکنان سمیت دیا استعفیٰ

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے شیو سینا کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ باغی شیو سینا لیڈر وشا دھناوڈے نے کل پارٹی کے تقریباً 300 کارکنان کے ساتھ پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ دھناوڈے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض تھے۔ وہ پونے کے قصبہ پیٹھ انتخابی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

جموں و کشمیر: فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ کو ملی ضمانت

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ نے ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی تھی جس کے بعد انھیں بی ایس ایف نے گرفتار کر عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ تازہ خبروں کے مطابق گزشتہ رات ان دونوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ’سنیاس‘ کی خواہش ظاہر کی

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے اپنی سیاست کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آ چکا ہے جب انھیں سبکدوش ہو جانا چاہیے۔ مدھیہ پردیش کے علی راج پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے اپنے اس بیان میں کانگریس لیڈر کانتی لال بھوریا کا نام بھی لیا جو جھابوا اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب میں اترے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھی اس بار اپنا آخری الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

مغربی بنگال: حملہ کر کے بھاگ رہے شخص کی موب لنچنگ

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں بھانگور علاقے میں ایک شخص پر حملہ کر بھاگے شخص کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ پولس نے کہا کہ باقی اللہ مُلا نے منگل کی دیر شب بھانگور کے ستولیا بازار علاقے میں منیر الاسلام بسواس پر چاقو سے حملہ کیا جس میں منیرالاسلام سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ حملہ کر بھاگتے وقت بھیڑ نے باقی اللہ کو پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

سعودی عرب میں سڑک حادثہ، 35 بیرون ملکی ہلاک

سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ایک زبردست سڑک حادثہ ہوا جس میں کم از کم 35 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Oct 2019, 8:39 AM IST