خبریں

اتر پردیش: بہرائچ میں 9 لاکھ 81 ہزار روپے کا گھوٹالہ، مشکل میں منریگا مزدور!

پولس نے ہفتہ کے روز منریگا مزدوری گھوٹالہ سے متعلق کہا کہ سبھی ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہرائچ:اترپردیش کے ضلع کے شیوپور علاقے میں آواس بنانے والے مزدوروں کی 9 لاکھ 81 ہزار روپئے کی مزدوری دو اے پی او اور کمپیوٹر آپریٹر نے آن لائن دوسرے کھاتے میں ٹرانسفر کردیا۔ بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے ذریعہ کرائی گئی جانچ کے بعد پورا کھیل سامنے آیا۔ شیوپور کے اکاونٹنٹ کی تحریر پر کھیری گھاٹ پولیس نے جعل سازی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کردیا ہے۔

Published: undefined

بلاک شیوپور میں وزیراعظم رہائشی اسکیم کے تحت سہبتیا گاؤں کی شانتی کو مزدوری کی ادائیگی کئے جانے کے لئے رقم بھیجی گئی تھی لیکن اس کے کھاتے میں پیسہ نہیں آیا۔ اطلاع ملنے پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر سی بی یادو نے معاملے کی جانچ شروع کرائی۔ جس میں پتہ چلا کہ کھاتے میں پیسہ بھیجا گیا ہے وہ حضور پور کے کٹگھری باشندہ ونیت کے نام پر ہے۔ اس کھاتے میں مئی سے لے کر اگست ماہ تک کئی بار رقم بھیجے جانے کا انکشاف ہوا۔ شبہ ہونے پر بی ڈی او نے یکم اپریل 2019 سے لے کر 30 ستمبر تک آن لائن بھیجے گئے تمام ٹرانجکشن کی جانچ شروع کرادی۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ علیحدہ علیحدہ چھ کھاتوں میں 9 لاکھ 81 ہزار روپئے بھیجے گئے ہیں یہ سبھی کھاتے بلاک حضور پور کے تھے۔

Published: undefined

پولس نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں کہا کہ سبھی کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined