
آبنائے ہرمز (فائل فوٹو)
ایران کے سمندری علاقے میں جمعہ (24 جولائی) کو ایک ایل پی جی (لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس) ٹینکر پر حملہ ہوا۔ جہاز پر سوار تمام 28 ہندوستانی ملاح محفوظ ہیں۔ تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ’’موزمبیق کے جھنڈے والے ایل پی جی ٹینکر ’دشا‘ پر حملہ ہوا، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ عملے کے تمام ہندوستانی اراکین محفوظ ہیں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔