خبریں

رمضان میں افطار کو لذت دار بنائیں، ادلا بریانی کی ترکیب

رمضان کے موقع پر افطاری کا منفرد ذائقہ ادلا بریانی سے بڑھائیں۔ چاولوں کی تہہ لگا کر دم پر رکھی جانے والی یہ مزیدار اور خوشبودار بریانی آپکی افطاری کو یادگار بنا دے گی

<div class="paragraphs"><p>ادلا بریانی</p></div>

ادلا بریانی

 

رمضان کے موقع پر افطاری کا منفرد ذائقہ ادلا بریانی سے بڑھائیں۔ چاولوں کی تہہ لگا کر دم پر رکھی جانے والی یہ مزیدار اور خوشبودار بریانی آپکی افطاری کو یادگار بنا دے گی۔

اجزاء:

بکرے کا گوشت (دستہ) 1 کلو، دہی 2کپ، پیاز 2 درمیانی، نمک 1 چائے کا چمچ، ادرک ، لہسن 2 کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ 2- 3 چمچ، چاول 1 کلو، بریانی مصالحہ 1 پیکٹ، براؤن پیاز 2- 3 کھانے کے چمچ، پودینہ ½ پیالی، ہرادھنیہ 2 کھانے کے چمچ، زیرہ ½ چائے کا چمچ ، ادرک 2 – 3 چمچ، دیگی مرچ 2 – 3 کھانے کے چمچ، ہری مرچ 4 – 5 عدد، زردے کا رنگ گارنش کے لئے، کیوڑہ ½ چمچ۔

Published: undefined

ترکیب:

گوشت کو میرینیٹ کرنے کے لئے دہی ، پیاز 2 عدد، 1 کھانے کا چمچ نمک اور 2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح میرینیڈ کر کے اسے گلا لیں گے۔

بریانی کے چاولوں کو گرم مصالحہ ڈال کر ابالیں گے۔

Published: undefined

اب سب سے پہلے گلے ہوئے گوشت کی تہہ لگائیں گے، اس کے اوپر بریانی مصالحہ ، تلی ہوئی پیاز، 1 کپ دہی، ہرا دھنیہ، پودینہ، زیرہ، ادرک، دیگی مصالحہ، ہری مرچیں ڈال دیں گے۔

اب ان کے اوپر پہلے سے ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں گے اور اوپر سے تلی ہوئی پیاز، پودینہ زردے کا رنگ، کیوڑا اور 4 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں گے، لیجئے ادلا بریانی تیار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined