خبریں

اہم خبریں: تاج محل میں بم کی خبر سے مچا ہنگامہ، فون کرنے والا نکلا بے روزگار!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تاج محل میں بم کی خبر سے مچا ہنگامہ، فون کرنے والا نکلا بے روزگار!

دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ’تاج محل‘ میں بم ہونے کی خبر موصول ہوئی، جس کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور پولیس نے فوراً جانچ شروع کر دی۔ بعد میں یہ خبر افواہ ثابت ہوئی کیونکہ فون کرنے والا پولیس کی گرفت میں آ گیا ہے۔ پولیس نامعلوم شخص نے فون پر تاج محل میں دھماکہ خیز مادہ رکھنے کی اطلاع دی تھی جسے اب حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ ملازمت نہ ملنے سے پریشان تھا۔ جب پولیس کو تاج محل میں بم رکھے ہونے کی خبر ملی تو فوری طور پر اندر موجود سیاحوں کو باہر نکال دیا گیا تھا، لیکن اب تاج محل کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین واپس، واشنگٹن سندر نے اسٹوکس کو کیا آؤٹ

ایک طرف جہاں محمد سراج نے خطرناک بلے باز انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور اچھی بلے بازی کر رہے جانی بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا، وہیں جم کر کھیل رہے بین اسٹوکس کو واشنگٹن سندر نے 55 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح سے دونوں سلامی بلے بازوں کو آؤٹ کر کے اکشر پٹیل نے وکٹ گرانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ جاری ہے اور انگلینڈ کی نصف ٹیم صرف 121 رن پر پویلین لوٹ گئی ہے۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

محمد سراج نے بیرسٹو کو بھی کیا آؤٹ، انگلینڈ کا اسکور 107/4

بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج نے انگلینڈ کے دو اہم وکٹ لے کر مہمان ٹیم کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ پہلے محمد سراج نے کپتان جو روٹ کو محض 5 رن پر آؤٹ کیا، اور پھر اچھی بلے بازی کر رہے جانی بیرسٹو کو بھی 28 رن کے نجی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق انگلینڈ نے 41 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 107 رن بنا لیے ہیں اور ہندوستان کی طرف سے دو وکٹ محمد سراج اور دو وکٹ اکشر پٹیل نے لیے ہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

کرکٹ: محمد سراج نے کپتان روٹ کو کیا آؤٹ، مشکل میں انگلینڈ

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے اچھی شروعات کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین بلے بازوں کو محض 75 رن پر آؤٹ کر دیا ہے۔ پہلے اکشر پٹیل نے دونوں سلامی بلے بازوں زیک کراؤلی اور ڈوم سبلی کو جلدی جلدی پویلین بھیج دیا، اور پھر اس کے بعد محمد سراج نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو محض 5 رن پر ایل بی ڈبلیو کر کے زبردست جھٹکا دے دیا۔ اس وقت جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس بلے بازی کر رہے ہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

مودی حکومت کے لیے راہل گاندھی نے پیش کیے 3 دلچسپ محاورے

راہل گاندھی نے کسان حامیوں کے یہاں انکم ٹیکس محکمہ اور ای ڈی کے چھاپوں پر محاوروں کے ذریعہ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ان چھاپوں کے ذریعہ بے قصور لوگوں کو پریشان کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’’کچھ محاورے: انگلیوں پر نچانا- مرکزی حکومت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، ای ڈی، سی بی آئی کے ساتھ یہ کرتی ہے۔ بھیگی بلی بننا- مرکزی حکومت کے سامنے میڈیا دوست۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے- جیسے مرکزی حکومت کسان حامیوں کے یہاں چھاپہ ماری کراتی ہے۔‘‘

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ایک اوور میں لگائے 6 چھکّے

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ایک اوور میں 6 چھکّے لگا کر یوراج سنگھ کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ چھٹے چھکے کا ویڈیو آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو نیچے دیا گیا ہے، آپ بھی دیکھیے۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

اڈیشہ واقع سملی پال نیشنل پارک میں آگ کا قہر جاری

اڈیشہ کے ’سملی پال نیشنل پارک‘ میں اب بھی آتشزدگی جاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے حالات کا جائزہ لیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے افسران کو ہر ممکن طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

احمد ابوالغیط عرب لیگ کے جنرل سکریٹری مقرر

عرب لیگ کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز احمد ابوالغیط کو لیگ کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا۔ مصری میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔نیوز ایجنسی مینا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر مصر کی نامزدگی کی حمایت کی ہے۔
احمد ابوالغیط 1945 سے قائم عرب لیگ کے آٹھویں جنرل سکریٹری ہیں۔ مارچ 2016 میں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی پہلی تقرری سے قبل، وہ اقوام متحدہ میں مصر کے سفیر اور وزیر خارجہ جیسے اعلی سفارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Mar 2021, 8:11 AM IST