خبریں

نتیش کبھی پڑھائی، کمائی، سینچائی، دوائی جیسے اصل مسائل پر نہیں بولتے، تیجسوی

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی 

نتیش کبھی پڑھائی، کمائی، سینچائی، دوائی جیسے اصل مسائل پر نہیں بولتے: تیجسوی

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی پڑھائی، کمائی، سینچائی اور دوائی کے حقیقی مسائل پر بات نہیں کرتے اور ہمیشہ ماضی کا حوالہ دیتے رہنا چاہتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اس دوران بی جے پی پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ وہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے کھلی بحث کے لئے تیار ہیں۔

Published: 31 Oct 2020, 10:27 AM IST

شکتی استھل پہنچیں پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی اپنی دادی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کی سمادھی ’شکتی استھل‘ پہنچیں۔ اس دوران جناردن دیویدی سمیت کئی کانگریس کے لیڈران نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: 31 Oct 2020, 10:27 AM IST

راہل گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کیا

اہل گاندھی نئے اپنی دادی اندرا گاندھی کی برسی پر ایک سنسکرت کے شلوک کو ٹوئٹ کیا، انہوں نے لکھا، ’’استو ما سد گمے، تم سو ما جیوترگمے۔ جھوٹ سے سچائی کی طرف، اندھیرے سے روشنی کی طرف، موت سے زندگی کی طرف۔ شکریہ دادی، آپ نے مجھے ان الفاظ کے اصل معنی کو سمجھایا اور ان الفاظ کے ساتھ جینا سکھایا۔

Published: 31 Oct 2020, 10:27 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ’’ہماری سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت‘‘ خیال رہے وزیر اعظم جمعہ کو دو روزہ دورے پر اپنی آبائی ریاست گجرات آئے ہوئے ہیں۔ ملک کی پہلی اوراب تک واحد خاتون وزیر اعظم اندرا پریہ درشنی گاندھی کو ان کے محافظوں نے 31 اکتوبر 1984 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Published: 31 Oct 2020, 10:27 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Oct 2020, 10:27 AM IST