
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر سبھی کو ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "کورونا ویکسین ملک کی ضرورت ہے۔ آپ بھی، اس کے لئے آواز اٹھائیں- ہر ایک شخص کو ہے محفوظ زندگی کا حق ہے۔ "
سپریم کورٹ نے قرآنی آیات کے خلاف دائر عرضی مسترد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ درخواست شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ان آیات کو پڑھ کر گمراہ ہو رہے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کے لئے ویکسین جملہ نہ بنے جائے، حکومت کو عوام پر توجہ دینی چاہیے۔ کیونکہ سب کو یہ جاننے کا حق ہے کہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کے نام پر جمع کی جانے والی رقوم کہاں خرچ ہو رہی ہیں۔ ویکسین باہر بھیجنے کے بجائے حکومت کو ہر ہندوستانی کو ویکسین دینے پر توجہ دینی چاہیے۔
نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو یک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ دوپہر 12 بجے ہونے والی اس میٹنگ میں ریاست کے وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ صحت محکمہ کے اعلی افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت اس میٹنگ میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق کئی اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10774 نئے معاملے سمانے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 725197 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 5158 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 679573 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے کی جارہیں کوششوں کے تحت پہلے نائٹ کرفیو لگانے کے بعد کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کورونا کا قہر پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے ۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کا پچاس فیصد اسٹاف کورونا متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سےعدلیہ کا کام متاثر ہو رہا ہے اور اب عدالت میں ہونے والی سنوائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو گی۔
رانچی: جھارکھنڈ میں اتوار کے روز 2296 کورونا سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں اور 635 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوئے جبکہ 21 لوگوں کی اس خطرناک بیماری سے موت ہوچکی ہے۔ مرنے والوں میں رانچی سے 14، دھن آباد سے ایک، ایسٹ سنگھ بھوم (جمشید پور) سے چار، گوڈا سے ایک اور پاکوڑ سے ایک مریض شامل ہے۔
ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 63 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے اور فعال معاملوں میں 27,000 سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔اس دوران ، فعال معاملوں کی تعداد میں 27،427 کا اضافہ ہونے سے اتوار کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 5،65،587 ہوگئی۔
ریاست میں اس دوران وائرس کے سب سے زیادہ ریکارڈ (پورے ملک میں) 63294 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 34 لاکھ کے پار 3407245 پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے سنیچر کو 55411 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Apr 2021, 9:11 AM IST