خبریں

اہم خبر: یو اے پی اےقانون پر جواب کے لیے سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت کو نوٹس

خلا کی دنیا میں ہندوستان آج رات تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ جب چندریان2 چاند پر اترے گا تو اس کا براہ راست بشریہ پورا ملک دیکھ رہا ہوگا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

یو اے پی اےقانون پر جواب کے لیے سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ترمیمی (یو اے پی اے) قانون 2019 کوچیلنج کرنے والی دو عرضیوں پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کرکے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکےدونوں عرضیوں پر تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی دو عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ یو اے پی اے قانون اظہارِخیال کی آزادی ، شہری وقار اور عدم اتفاق ظاہر کرنے کے خلاف ہے۔ یہ قانون مرکزی حکومت کو کسیب بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے اور اس کی جائداد ضبط کرنے کا حق دیتا ہے۔

عرضی گزاروں نے عدالت سے اس قانون کو غیرآئینی قرار دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

ایک عرضی گزار سجل اوستھی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ اس قانون میں ہونے والی حالیہ ترمیم کے بعد حکومت کو کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے کا حق حاصل ہو گیا ہے جبکہ یو اے پی اے 1967 کے تحت محض تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جا سکتا تھا۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

رات کا ہے انتظار، سافٹ لینڈنگ کر کے ہم رقم کریں گے تاریخ: اِسرو چیف

چندریان-2 آج رات ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کی سطح پر اترے گا۔ اس سے قبل انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کے سربراہ کے. سیون نے کہا کہ ہم ایک ایسی جگہ پر اترنے جا رہے ہیں جہاں پہلے کوئی نہیں گیا تھا۔ ہم سافٹ لینڈنگ کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ ہم رات کا انتظار کر رہے ہیں۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

چندریان-2 کی سافٹ لینڈنگ سے پہلے اِسرو کے چیئرمین نے گھبراہٹ کا کیا اعتراف

اِسرو کے چیئرمین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ چندریان-2 کی سافٹ لینڈنگ سے قبل گھبرائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ اعتراف سی این این-نیوز 18 سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہاں میں نروس ہوں۔ میں کنورژن ڈیسک پر بیٹھا ہوں اور تیاری دیکھ رہا ہوں۔ ہم بہترین لمحمات کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر چنڈی گڑھ-کوچوویلی ایکسپریس میں لگی آگ، ایک بوگی خاکستر

اتوار کی دوپہر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا حادثہ سرزد ہوا۔ پلیٹ فارم نمبر 8 پر کھڑی چنڈی گڑھ-کوچوویلی ایکسپریس میں زبردست آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک بوگی جل کر خاکستر ہو گئی۔ آگ لگنے کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں پہنچیں اور کسی طرح آگ پر قابو پایا۔ آگ ٹرین کی پاور کار بوگی میں لگی تھی۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

دہلی پولس نے شہلا رشید پر فوج کے خلاف جھوٹی بیان بازی کا لگایا الزام، کیس درج

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ اور کشمیری لیڈر شہلا رشید کے خلاف دہلی پولس نے کیس درج کیا ہے۔ شہلا پر فوج کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے کا الزام ہے۔ شہلا نے 18 اگست کو کئی ٹوئٹ کیے تھے جس میں فوج پر کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان الزامات کو فوج نے جھوٹا بتایا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے آج شہلا کے خلاف ملک غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونین انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ جاری

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا یونین انتخاب کے پیش نظر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ دو مراحل میں صبح 9.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور دوپہر 2.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ ختم ہو چکی ہے اور اس دوران طلبا اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں بوتھ پر پہنچے۔ اب دوسرے مرحلے کی پولنگ 2.30 بجے شروع ہوگی۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

دہلی: چاندنی چوک رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا

دہلی واقع چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ الکا لامبا نے یہ جانکاری اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’عآپ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ پارٹی کے پرائمری ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔‘‘

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

ہندوستان تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، آج چاند پر اترے گا چندریان- 2

خلا کی دنیا میں ہندوستان آج رات تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جب چندریان-2 چاند پر اترے گا تو اس کا براہ راست نشریہ پورا ملک دیکھ رہا ہوگا۔ چندریان-2 کا وکرم لینڈر ہفتہ کی علی الصبح چاند کی سطح پر اترے گا۔ وکرم لینڈر کی یہ سافٹ لینڈنگ اگر کامیاب رہتی ہے تو روس، امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان ایسی کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ وکرم لینڈر ہفتہ کی صبح ایک سے دو بجے کے درمیان چاند پر اترنے کے لیے نیچے کی جانب چلنا شروع کرے گا اور رات ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان یہ زمین کے سیٹلائٹ کے جنوبی قطبی علاقہ میں اترے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس لمحے کو دیکھنے کے لیے اِسرو کے بنگلورو سنٹر میں موجود رہیں گے۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Sep 2019, 9:09 AM IST