خبریں

اہم خبر: دہلی وقف بورڈ نے نجیب کی ماں کو دیا 5 لاکھ کا چیک، بھائی حسیب کو مستقل ملازمت

روسی ہوائی جنگلات کے تحفظ سروس کے سیکشن کی جانب سےجاری بیان کے مطابق روس کے جن جن علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگی تھی، ان سب پر پیر کو قابو پا لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی وقف بورڈ نے دیا نجیب کی ماں کو 5 لاکھ کا چیک اور بھائی حسیب کو مستقل ملازمت

آج دہلی وقف بورڈ نے جے این یو سے 3 سال قبل غائب طالب علم نجیب احمد کی ماں کو 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ ساتھ ہی وقف بورڈ نے نجیب کے چھوٹے بھائی حسیب احمد کو دہلی وقف بورڈ میں مستقل ملازمت بھی دی تاکہ نجیب کی فیملی کے ساتھ کچھ انصاف ہو سکے۔ جب نجیب احمد کی ماں کو دہلی وقف بورڈ نے چیک پیش کیا، اس وقت عآپ رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان بھی موجود تھے۔ قابل غور یہ ہے کہ اس موقع پر 200 دیگر ضرورت مند خاندانوں کی بھی وقف بورڈ نے مدد کی اور ان کے درمیان 50 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

اس دوران نجیب کی والدہ جے این یو کے سابق طلبہ یونین صدراین سائیں بالا جی کے ساتھ بورڈ آفس پہونچی تھیں۔ امانت اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نجیب جو کئی سال قبل جے این یو سے گم ہوگیا تھا اور جس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہم ان کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں اور اس درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہم بورڈ کی طرف سے ان کا 5 لاکھ روپیوں سے تعاون کرکے اور ان کے دوسرے بیٹے حسیب کو ملازمت کی پیش کش کرکے ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نجیب کی والدہ بلقیس بانو نے دہلی وقف بورڈ کی فراخ دلی پر چیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے مقدمہ کی پیروی میں تقریبا 15لاکھ روپیہ خرچ کر چکی ہیں اور ان کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے، ایسے موقع پر دہلی وقف بورڈ نے نہ صرف ان کی مدد کی ہے بلکہ ان کے بیٹے کو نوکری بھی دی ہے جس کے لئے چیئرمین امانت اللہ صاحبکا جنتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

گجرات میں بارش کے دوران زبردست بس حادثہ، 10 افراد ہلاک، کئی زخمی

احمدآباد: گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں مذہبی مقام امباجی کے نزدیک آج ایک بس کے حادثے کا شکار ہوجانے کی وجہ سے کم سے کم دس افراد کے ہلاک کا اندیشہ ہے۔ ایس پی اجیت راجین نے بتایا کہ بس بارش کے دوران پھسل کر ترشولیا گھاٹ کے نزدیک پلٹ گئی۔ اس میں کم سے کم دس افراد کے مارے جانے کااندیشہ ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس میں 50 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ یہ دانتا کی جانب جارہی تھی۔ تبھی پلٹ گئی۔ زخمیوں میں سے کئی کو پالن پور اسپتال بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے آج وسطی گجرات کے کھیڑا ضلع میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

(یو این آئی)

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

کاروباری شعبہ میں مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، اگست ماہ میں 8 بنیادی صنعتوں کا پروڈکشن گھٹا

خراب معیشت کے درمیان مودی حکومت کے لیے ایک بری خبر ہے۔ 8 بنیادی صنعتوں کا پروڈکشن اگست میں 0.5 فیصد گھٹ گیا ہے۔ 8 بنیادی انڈسٹریز کا مشترکہ انڈیکس اگست 2019 میں 128.2 تھا، جو اگست 2018 کے انڈیکس کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہو گیا۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

بیٹیوں پر ظلم کرنے والوں کے ساتھ کھڑی یو پی کی ہے بی جے پی حکومت: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یو پی کی بی جے پی حکومت بیٹیوں پر ظلم کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفت کرنے والے کانگریس کے کارکنان کو حراست میں لے رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جدوجہد کی اس راہ میں ہمارے ساتھی سڑکوں پر ڈٹے رہیں گے۔ ہم مظالم کا سامنا کریں گے۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

کرتار پور کوریڈور: افتتاح کے لیے منموہن سنگھ کو مدعو کرے گا پاکستان!

پاکستان کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کے لیے پاکستان نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس تعلق سے باضابطہ دعوت نامہ منموہن سنگھ کو بھیجیں گے اور ہم انھیں اس لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سکھ طبقہ کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا منصوبہ تو بنایا ہے لیکن موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں مدعو نہیں کرنا چاہتا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی سکھ تیرتھ یاتریوں کے لیے کرتار پور کوریڈور 9 نومبر کو کھولا جائے گا۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

رام للا وراجمان نے سپریم کورٹ سے کہا ’ہم ثالثی میں حصہ نہیں لیں گے‘

ایودھیا سماعت کے دوران رام للا وراجمان نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ہم ثالثی میں حصہ نہیں لیں گے۔ رام للا نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ اس پر عدالت ہی فیصلہ کرے کیونکہ اب کسی بھی طرح کی ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

فاروق عبداللہ کی نظر بندی پر کوئی بھی حکم دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو نظر بند کیے جانے کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وائیکو کی عرضی میں پی ایس اے کو چیلنج نہیں دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ اسے متعلقہ عدالت میں چیلنج دیں۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

فلم ’شعلے‘ کے کالیا کا 78 سال کی عمر میں انتقال

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں کالیا کا کردار ادا کرنے والے مشہور مراٹهی اور بالی وڈ اداکار وجو کھوٹے کا پیر کو انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع ان کے گھر والوں نے دی۔ وہ 78 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی بہن شوبھا کھوٹے ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں مزاحیہ اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔

وجو کھوٹے نے ہندی سنیما کی مشہور فلم شعلے میں کلیدی ولن گبر سنگھ کے ساتھی کالیا کا کردار ادا کیا جو یادگار بن گیا۔ فلم میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ،’’کتنے آدمی تھے؟‘‘ کے بعد وجو کھوٹے کا جواب ’’دو سرکار‘‘۔ اور ’’سردار، میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے، وجو فلم 'انداز اپنا اپنا' میں رابرٹ کے کردار سے بھی کافی مقبول ہوئے۔

1964 میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے وجو کھوٹےنے 300 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی۔ ان میں ’شعلے‘،’ انداز اپنا اپنا‘، چائناگیٹ، ’میلہ‘،’ پھر ہیرا پھیری‘، ’گول مال -3 ‘اور ’نگینہ‘ جیسی اہم فلمیں شامل ہیں، وجو کھوٹے کی بھتیجی بھاؤنا بلساور ٹیلی ویژن سیریلوں میں اداکاری کرتی ہیں۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

مجرموں کو تحفظ دینے والی یوپی حکومت انصاف کی آواز کو دبانا چاہتی ہے... پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتظامیہ کی کارروائی پر سخت حملہ کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’اتر پردیش میں حکومت کی جانب سے مجرموں کو تحفظ فراہم ہے، عصمت دری متاثرہ کو ڈرایا دھمکایا جارہا۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت شاہجہاں پور کی بیٹی کے لئے انصاف مانگنے کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، ’نیائے پد یاترا‘ روکی جا رہی ہے، ہمارے کارکنوں، رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ڈر کس بات کا ہے‘‘؟

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

چنميانند معاملے میں کانگریس کی ’نیائے پد یاترا‘ سے قبل جتن پرساد نظربند

شاہجہاں پور کی طالبہ کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس کے رہنما آج شاہجہانپور میں ’نیائے پد یاترا‘ کرنے والے ہیں، لیکن انہیں ایسا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ جتن پرساد نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ایک عصمت دری متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے پرامن ’نیائے پد یاترا‘ نکالنے جا رہی ہے۔ لیکن اسے روکا جا رہا ہے۔ کیا وجہ ہے، اس سے کون سا نظم و نسق میں خلل پڑ رہا ہے، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ یہ پد یاترا شاہجہاں پور سے نکل کر لکھنؤ تک جائے گی۔ عصمت دری متاثرہ کی آواز بلند کی جائے گی جو انصاف کے لئے آواز بلند کر لگا رہی ہے۔ یہ برداشت سے باہر ہے، انتظامیہ کا یہ فیصلہ کانگریسی کارکنان اور کانگریس قیادت کو برداشت نہیں۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

روس کے جنگلوں میں لگی آگ مکمل طور سے بجھائی گئی

ماسكو: روس کے جنگلو ں میں لگی شدید آگ پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پیر کو مکمل طور پر قابو پا لیا۔ روسی ہوائی جنگلات کے تحفظ سروس کے سیکشن کی جانب سےجاری بیان کے مطابق’’روس کے جن جن علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگی تھی، ان سب پر پیر کو قابو پا لیا گیا ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور سائبیریا کے کئی علاقوں میں جولائی اور ستمبر کے درمیان جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد ان علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنگلوں میں آگ لگنے کے بعد سے ہی روس ہوائی جہازوں کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Sep 2019, 10:10 AM IST