خبریں

اہم خبریں LIVE: وومنس ٹی-20 عالمی کپ کے دلچسپ سیمی فائنل میں ہندوستان کی 5 رنوں سے شکست، آسٹریلیا فائنل میں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

وومنس ٹی-20 عالمی کپ: دلچسپ سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 5 رنوں سے دی شکست

وومنس ٹی-20 عالمی کپ کا سیمی فائنل میچ آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں 5 رنوں سے جیت حاصل کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ایک وقت ہندوستان جیت کی طرف قدم بڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، لیکن کپتان ہرمن پریت کور (52 رن) کے رَن آؤٹ ہونے کے بعد حالات کافی بدل گئے اور آخر میں 5 رنوں سے ہندوستانی ٹیم کو شکست ملی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی خاتون ٹیم نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ 173 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کے 3 کھلاڑی حالانکہ جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن رَن ریٹ اچھا رہا اور کپتان ہرمن پریت کے ساتھ جیما روڈرگز نے 24 گیندوں پر تیز طرار 43 رن بنا کر حالات ہندوستان کے حق میں کر دیے تھے۔ آخری اوور میں ہندوستان کو جیت کے لیے 16 رن بنانے تھے لیکن 10 رن ہی بن سکے۔ 20 اوور میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 167 رن بنائے۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

مغربی بنگال میں لوکل ٹرین کے 3 ڈبے پٹری سے اترے

مغربی بنگال میں جمعرات کو ایک بڑا ریل حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ ہوڑہ-امتا لوکل ٹرین کے 3 ڈبے ماجو ریلوے ہالٹ کے پاس پٹری سے اتر گئے۔ واقعہ کے بعد سنتراگاچھی سے راحتی ٹرین کے ساتھ جنوب شمالی ریلوے کے افسران جائے حادثہ پر پہنچے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کسی بھی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

’بولنے کی آزادی ہی نہیں، بلکہ بولنے کے بعد کی آزادی بھی خطرے میں‘، جئے رام رمیش

کناگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے رائے پور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا معاملے پر کہا کہ ملک میں بولنے کی آزاد ہے ہی نہیں، بلکہ بولنے کے بعد کی آزادی بھی خطرے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کانگریس کنونشن کو ناکام بنانے کی بے کار کوشش کر رہی ہے۔ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’پہلے کانگریس لیڈروں کے گھر پر چھاپہ ماری کی جاتی ہے اور آج پون کھیڑا کے ساتھ جو ہوا اس سے صاف ہے کہ مودی حکومت ہر قیمت پر کانگریس کنونشن کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

پون کھیڑا کی گرفتاری پر سنجے راؤت نے کہا ’ایسا صرف ایمرجنسی میں ہوتا ہے‘

شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ’’وہ بڑی خبر بنانا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے پون کھیڑا کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کے اجلاس سے 24 گھنٹے پہلے، سی ایم کے قریبی ساتھیوں اور کانگریس لیڈروں پر ای ڈی اور سی بی آئی نے چھاپے مارے۔ وہ اپوزیشن جماعتوں کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔ یہ صرف ایمرجنسی ہے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

سپریم کورٹ نے پون کھیڑا کی گرفتاری لگائی روک، آسام اور یوپی حکومت کو نوٹس جاری

کانگریس ترجمان پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے راحت دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئندہ منگل تک ان کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے ان کے خلاف درج کی گئی تمام ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کے معاملہ پر آسام پولیس اور یوپی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

پون کھیڑا کے خلاف فرضی ایف آئی آر درج کی گئی، انہوں نے کیا جرم کیا ہے؟ سرجے والا 

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا نے کہا ’’ہیمنت بسوا سرما خود کو وفادار ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پون کھیڑا کے خلاف فرضی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم سچائی کے لئے لڑیں گے اور وہ ہمیں خاموش نہیں کر پائیں گے۔ ہم اسے قانونی طور پر لڑیں گے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

پون کھیڑا کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع

سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی گرفتاری سے متعلق عرضی پر سماعت شروع کر دی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کھیڑا کے لئے عبوری راحت اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر، آسام پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور ٹرانزٹ ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

پون کھیڑا کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل، سہ پہر 3 بجے ہوگی سماعت

کانگریس ترجمان پون کھیڑا کی گرفتار کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ اے این آئی نے خبر دی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ آج سہ پہر 3 بجے معاملہ پر سماعت کرے گا۔

دریں اثنا، پون کھیڑا نے اپنی گرفتار کے بعد کہا ’’یہ ایک لمبی لڑائی ہے اور میں لڑنے کے لئے تیار ہوں۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

آسام لے جانے سے قبل دہلی کی عدالت میں پیش ہوں گے پون کھیڑا

آسام پولیس کی طرف سے کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو گرفتار کئے جانے کے بعد دہلی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں آسام لے جایا جائے گا۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

مودی حکومت ہمیں پریشان کر رہی ہے تاکہ ہم صحیح طریقہ سے کنونش کا انعقاد نہ کر پائیں، بھوپیش بگھیل

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو دہلی ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہونے سے روکے جانے اور انہیں گرفتار کئے جانے پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ایک طرف مرکزی حکومت ریاست میں ہمیں پریشان کر رہی ہے کہ ہم کنونشن کا انعقاد صحیح طرح سے نہ کر پائیں اور اس کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ کل پھر 3 دفاتر پر چھاپہ مارا گیا۔ دوسری طرف کانگریس کے ہمارے لیڈروں کو یہاں آنے سے روکا جا رہا ہے۔ پون کھیڑا کو طیارے سے اتارنے کا مطلب ہے کہ بی جے پی کانگریس کے کنونشن سے خوفزدہ ہے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

پون کھیڑا کو دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کئے جانے کی تصدیق، کانگریس نے کہا- ’تاناشاہی کا دوسرا نام امت شاہی!‘

کانگریس کنونشن میں شرکت کے لئے رائے پور جا رہے پارٹی ترجمان پون کھیڑا کو دہلی پولیس کی جانب سے پرواز سے اتارے جانے کے بعد ان کی گرفتار کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آسام پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی درخواست پر دہلی پولیس نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔ آسام پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پون کھیڑا کے خلاف آسام کے ہاف لونگ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا اسی سلسلہ میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

ایئرپورٹ پر کانگریس لیڈران کا دھرنا، پون کھیڑا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

تاناشاہی کا دوسرا نام ’امت شاہی‘: جے رام رمیش

کانگریس کے جنرل سکریٹری شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’پہلے ای ڈی ھے رائے پور میں چھاپہ ماری کی، اب پون کھیڑا کو دہلی پولیس کی جانب سے رائے پور کے طیارے سے اتارا گیا ہے۔ تاناشاہی کا دوسرا نام ’امت شاہی’ ہے! مودی حکومت ہمارے قومی کنونشن میں رخنہ ڈالنا چاہتی ہے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ملک کے باشندگان کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

مجھے بتایا گیا کہ آپ کے سامان میں کچھ مسئلہ ہے، جبکہ میرے پاس صرف ایک ہینڈ بیگ ہے: پون کھیڑا

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا ’’مجھے بتایا گیا کہ آپ کے سامان میں کچھ مسئلہ ہے، جبکہ میرے پاس صرف ایک ہینڈ بیگ ہے۔ فلائٹ سے اترے تو بتایا گیا کہ آپ نہیں جا سکتے۔ پھر کہا گیا- ڈی سی پی آپ سے ملیں گے۔ میں کافی عرصے سے انتظار کر رہا ہوں۔ اصولوں، قوانین اور وجوہات کا کوئی سراغ نہیں!‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

کانگریس کنونشن کے لئے رائے پور جا رہے پون کھیڑا کو طیارے سے اتارا گیا، پارٹی کا سخت رد عمل

کانگریس کنونشن میں شرکت کے لئے جا رہے پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا کو طیارے سے نیچے اتارے جارنے پر کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی لیڈڑ رندیپ سرجے والا نے کہا ’’کانگریس کے ساتھیوں کے ساتھ ہم سب جنرل اسمبلی کے لیے انڈیگو کی فلائٹ سے رائے پور جا رہے تھے، ہمارے ساتھی پون کھیڑا کو طیارے سے اتار دیا گیا اور اب آسام پولیس آ گئی ہے۔ یہ کیسی آمریت ہے؟ امن و امان کے نام پر کسی ایک آدمی کی من مانی قابل قبول نہیں۔ ہم سب سچ کے سپاہی ہیں، حق کے لیے لڑیں گے۔‘‘

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Feb 2023, 12:53 PM IST