یروشلم: لبنان کی شیعہ اسلامی شدت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک لاکھ سے زائد راکٹوں والے ہتھیاروں کے ذخیرہ کےساتھ تل ابیب سمیت پورا اسرائیل نشانےپر ہے۔
دی ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نعیم قاسم نے ایران کے عربی روزنامہ الوفاق کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تل ابیب سمیت پوراسرائیل ہمارے راکٹوں کے نشانہ پر ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کی وجہ سے گزشتہ 12 برسوں سے لبنان پر حملہ کرنے سے اسرائیل کتراتا ہے۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST
لکھنؤ میں منعقد شیو پال ياود کی ریلی میں ملائم سنگھ یادو شامل ہوئے ہیں، اس قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا بیٹے اکھلیش کے مقابلے کیا بھائی شیوپال یادو کا ساتھ دیں گے، خاص بات یہ ہے کہ شیو پال یادو نے ملائم کے بیٹے اکھلیش یادو سے بغاوت کرنے کے بعد ’پرگتی سیل سماج پارٹی‘ کا اعلان کیا تھا، شیو پال کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کر چکی ہے۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST
راہل گاندھی نے کانگریس اتحاد والی ریاستوں کو خط لکھا ہے۔ راہل گاندھی نے خط میں کہا کہ حکومتیں آنے والے سیشن میں خواتین کے لئے لوک سبھا اور اسمبلی میں ایک تہائی سیٹ ریزرو کرنے کے لئے قرارداد منظور کریں۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST
دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور ایم پی کنی موجھی نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
کانگریس صدر راہل گادھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ‘‘مسٹر اسٹالن اور ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر سونیا جی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، ہم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اس دوران کئی اہم مسائل پر بات چيت ہوئی، اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ہم آگے بھی اس طرح کی بات چیت کو جاری رکھیں گے’’۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST
مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس میدان کا گنگا جل اور گائے کے گوبر سے ’شدھی کرن‘ کیا ہے جہاں پر بی جے پی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ریلی منعقد کی گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس مقام سے فرقہ پرستی کا پیغام عام کیا تھا اس لیے اس جگہ کا شدھی کرن ضروری تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھگوان مدن موہن کی زمین ہے اس لیے ہندو روایتوں کے مطابق ہم نے اس جگہ کو پاک کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 8 دسمبر کو منعقد بی جے پی کی ریلی میں یہاں پارٹی کے قومی صدر امت شامل بھی شامل ہوئے تھے۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Dec 2018, 10:06 AM IST