خبریں

اہم خبر: یوگی راج میں خاتون نے اسپتال کے فرش پر بچے کو دیا جنم

دنتے واڑا علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان یہ تصادم ہوا۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے اسلحے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش: اسپتال میں فرش پر خاتون نے بچے کو دیا جنم، علاج نہ ملنے کا الزام

اتر پردیش کے بہرائچ ضلع اسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو وہاں کے فرش پر جنم دیا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ خاتون کو اسپتال میں وقت پر علاج نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے یہ نوبت آئی۔ دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے گھر والے آخر وقت پر اسپتال لے کر آئے تھے اور جب تک اسے داخل کیا جاتا اس نے بچے کو فرش پر ہی جنم دے دیا۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

دہلی سمیت شمال مغرب میں دو دن دھول بھر ی آندھی کا خدشہ

نئی دہلی: دہلی اور شمال مغربی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو دھول بھری آندھی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی، راجستھان، مغربی اترپردیش اور ہریانہ میں آج شام دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔ جمعرات کو بھی ان ریاستو ں میں دھول بھری آندھی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ودربھ اور مغربی راجستھان، مشرقی اترپردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور رائل سیما کے کچھ علاقوں میں دس مئی تک لوچلتے رہنے کا بھی خدشہ ہے۔ منگل کو ودربھ علاقہ کا برہم پوری ملک کا سب سے گرم مقام رہا۔ وہاں درجہ حرارت 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

افغانستان: کابل میں زبردست بم دھماکہ، 9 زخمی

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کی خبروں کے مطابق افغانستان کی راجدھانی کابل میں زبردست بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکہ سے متعلق تفصیلات کا ابھی انتظار ہے لیکن رائٹرس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کافی زوردار تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس دھماکہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ان میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

لاہور: داتا دربار خودکش بم دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 8، 25 زخمی

پاکستان کے لاہور میں صوفی درگاہ داتا دربار کے قریب جو دھماکہ ہوا ہے اسے خودکش دھماکہ قرار دیا جا رہا ہے اور پولس ذرائع سے مل رہی خبروں کے مطابق مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 8 پہنچ گئی ہے۔ مہلوکین میں 5 پولس اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 25 پہنچ گئی ہے اور کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

خبروں کے مطابق خودکش دھماکہ پولس فورس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا اس لیے پولس اہلکاروں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ لاہور کے آئی جی نے 8 ہلاکتوں اور 25 لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس پورے علاقے کی پولس نے گھیرا بندی کر دی ہے اور اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر جانچ کر رہے ہیں۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

پاکستان: صوفی درگاہ داتا دربار کے قریب بم دھماکہ، 5 شہید 24 زخمی

پاکستان واقع لاہور کے مشہور صوفی درگاہ داتا دربار کے باہر زبردست بم دھماکہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس دھماکہ میں 5 لوگ شہید ہو گئے جب کہ کم و بیش 24 لوگ زخمی ہو گئے جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ کے مطابق راحت اور بچاؤ کام میں لگی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ پنجاب پولس کی ایلٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 3 پولس افسر ہیں۔ زخمیوں میں چار کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

چھتیس گڑھ: دنتے واڑا میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں دو نکسلی ہلاک، ہتھیار برآمد

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو نکسلی ہلاک ہو گئے۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے سیکورٹی فورسز نے اسلحے بھی برآمد کیے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان یہ تصادم دنتے واڑا اور سکما بارڈر پر ہوا۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2019, 9:10 AM IST