خبریں

اہم خبر: لاہور ہوائی اڈے پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

تورے پشتہ ٹوٹنے کے بعد اس سے ملحق 7 گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں اور وہاں سیلاب کا نظارہ ہے۔ کم و بیش 24 افراد لاپتہ ہیں اور 2 لوگوں کی لاش برآمد ہو چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور ہوائی اڈے پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

لاہور: پاکستان میں لاہور کے اقبال انٹرنینشل ایئرپورٹ پر بدھ کو ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ مقامی پولس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ فائرنگ کے بعد وہاں مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ پولس نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر احتیاط کے طور پر اڈیشنل پولس دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

راہل گاندھی کانگریس صدر کے عہدے سے مستعفی

راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کے عہدہ صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ، ’’کانگریس پارٹی کے لئے اپنی خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے۔ میری جماعت اور ملک نے جو عزت اور محبت مجھے بخشی اس کا میں شکر گزار ہوں۔‘‘

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

کرناٹک: آٹو رکشہ اور بس کے درمیان زبردست ٹکر، 12 ہلاک 20 زخمی

کرناٹک کے چنتامنی علاقے میں ایک آٹو رکشہ اور بس کے درمیان دردناک ٹکر ہو گئی۔ اس واقعہ میں 12 افراد کی موت ہو گئی جب کہ 20 سے زائد دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

امباتی رائیڈو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنے شیدائیوں کو زبردست دھچکا دیا ہے۔ امباتی رائیڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان بی سی سی آئی کو لکھے ایک خط کے ذریعہ کیا ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

مہاراشٹر: رتناگری پشتہ حادثہ میں 6 افراد کی لاش برآمد، راحت اور بچاؤ کام جاری

مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے پشتہ ٹوٹنے کے بعد علاقے میں راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ اب تک 6 افراد کی لاش برآمد ہو چکی ہے جب کہ کم و بیش 20 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس حادثہ میں آس پاس کے گاؤوں میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر مستعد ہے اور راحت رسانی کا کام تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

پرانی دہلی: مقامی لوگوں کی کوششوں سے حالات معمول پر، حوض قاضی مندر میں پوجا کرنے پہنچے لوگ

آج صبح پرانی دہلی کے حوض قاضی واقع اس مندر میں کئی لوگ پوجا کرنے پہنچے جہاں 30 جون کو مبینہ طور پر پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یہاں دو گروپ کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم کا ماحول پیدا ہو گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کے ذریعہ آپسی سمجھوتہ کے بعد حالات اب معمول پر ہیں۔ آج اس مندر میں کئی لوگ پوجا کے لیے پہنچے اور پرامن ماحول میں سب کچھ انجام پایا۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

مہاراشٹر: رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے زبردست تباہی، 7 گاؤں غرقاب، 2 لاش برآمد، 24 لاپتہ

مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے ڈیم یعنی پشتہ ٹوٹنے سے اس کے آس پاس زبردست تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد کم و بیش 24 افراد لاپتہ ہیں اور 2 لوگوں کی لاش برآمد ہو چکی ہے۔ اس تباہی میں ڈیم کے نزدیک کے 7 گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں اور وہاں سیلاب کا نظارہ ہے۔ انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2019, 9:10 AM IST