انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ایپ متعارف کرا دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پہلی بار ورلڈ کپ کی آگاہی کیلئے اردو زبان میں ایپ متعارف کرائی جارہی ہے۔یہ ایپ شائقین کو لمحہ بہ لمحہ کرکٹ کی خبروں اور ان پر تبصروں سے آگاہ رکھے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے صرف اردو ہی نہیں بلکہ ہندی اور بنگالی زبان میں بھی ایپس متعارف کرائی ہیں ۔
Published: 17 May 2019, 10:10 AM IST
مالیگاؤں دھماکہ کیس میں بی جے پی کی پرگیہ ٹھاکر سمیت سبھی ملزمین کو ہر ہفتے عدالت میں پیش رہنے کے لیے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران پرگیہ سمیت دوسرے ملزمین کے غائب رہنے پر عدالت نے ناراضگی ظاہر کی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 20 مئی کو ہوگی۔
Published: 17 May 2019, 10:10 AM IST
ارریہ: بہار میں ضلع ارریہ کے بیر گاچھی آؤٹ پوسٹ کے مادھو پاڑہ میں جرائم پیشہ افراد نے ایک ہی کنبے کے چار لوگوں کا قتل کردیا۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بدمعاشوں کل دیر رات مادھو پاڑہ گاؤں کے محمد عالم کے گھر میں گھس گئے۔ اس کے بعد انہوں نے محمد عالم کی بیوی تبسم (30) اور اس کے تین بچوں سمیر (3)، شبیر (6)، اور عالیہ (4) کا دھار دار ہتھار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت محمد عالم گھر پر موجود نہیں تھا۔ قتل کا سبب زمینی تنازع بتایا جارہا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔
Published: 17 May 2019, 10:10 AM IST
جموں و کشمیر کے سری نگر اور اونتی پورہ ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کر سکتے ہیں۔ اس تعلق سے خفیہ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ائیر بیس پر سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے سرکار کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
Published: 17 May 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2019, 10:10 AM IST