خبریں

اہم خبر: پرینکا گاندھی نے ممبئی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر کیا اظہارِ غم

ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے گئو شالہ انتظامیہ پر جو الزام عائد کیا ہے اس کی جانچ کی جائے گی اور اگر یہ سچ ثابت ہوا تو قصورواروں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

ممبئی: پرینکا گاندھی نے عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر کیا اظہارِ غم

کانگریس جنرل سکریٹریئ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ممبئی میں ایک چار منزلہ عمارت میں پھنسے لوگوں کی کی بخیر و عافیت باہر نکلنے کی دعا کرتی ہوں۔ میری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام میں کانگریس کارکنان ہر ممکن تعاون کریں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’حال میں یہ عمارت منہدم ہونے کا تیسرا واقعہ ہے۔ آخر کیوں وقت رہتے اس پر کچھ ایکشن نہیں لیا جاتا؟‘‘

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش: گوشت کا بیگ برآمد ہونے کے بعد فتح پور میں ہنگامہ، مدرسہ کو کیا گیا نذرِ آتش

مبینہ گئو کشی کے نام پر ہنگامہ اب کوئی نئی بات نہیں رہ گئی ہے۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے فتح پور ضلع کا ہے جہاں گائے کا گوشت ایک تالاب کے کنارے برآمد ہونے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ 16 جولائی کو جب ایک مدرسہ کے قریب گائے کا گوشت برآمد ہونے کی خبر پھیلی تو ہنگامہ مچ گیا۔ کئی مشتعل افراد نے لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ مدرسہ کو ہی نشانہ بنا دیا۔ انھوں نے مدرسہ کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور پھر وہاں آگ بھی لگا دی۔

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش: سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر اکھلیش یادو کا گولی مار کر قتل

ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے مہاراج گنج علاقے میں ورزش کر کے لوٹ رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نوجوان لیڈر اکھلیش یادو کی پرانی رنجش میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولس ایس آنند نے بتایا کہ ادماپور گاؤں کے نزدیک بوتھ صدر اکھلیش یادو عرف ٹکّو یادو (25) پیر کی دیر شام مایا بازار قصبے سے ورزش کر کے لوٹ رہا تھا۔ کانپور گاؤں کے نزدیک رتن پور باشندہ آدتیہ وغیرہ نے اکھلیش کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں پارٹی کارکنوں میں کافی اشتعال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ۔دس ماہ پہلے دونوں گروپوں کے درمیان بس کو اسٹینڈ پر لگانے کے معاملے میں تنازعہ ہوگیا تھا اور وہ پرانی رنجش آج قتل کی صورت میں باہر آگئی۔ اس سلسلے میں نامزد مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولس قتل کے ملزمین کو پوری مستعدی سے تلاش کرر ہی ہے۔

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

راہل گاندھی نے کانگریس کارکنان سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کو کہا

اس وقت ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس مشکل حالات میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آسام، بہار، اتر پردیش، تریپورہ اور میزورم میں سیلاب سے حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میں ان سبھی ریاستوں کے کانگریس کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عام لوگوں کی راحت اور بچاؤ کام میں فوری طور پر سرگرم ہوں۔‘‘

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

آندھرا پردیش: پانی کو لے کر دو خواتین کے درمیان جھگڑا، ایک کی موت

حیدرآباد: پانی کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان معمولی سے جھگڑے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے سوم پیٹ ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پلی ویدھی علاقہ میں سرکاری اسکیم کے تحت روزانہ پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور علاقہ کے مکین اپنے اپنے گھڑوں کو قطار میں رکھ پانی حاصل کرتے ہیں۔ پانی حاصل کرنے کے دوران 36 سالہ پدما اور 40 سالہ سندراماں کے درمیان جھگڑا ہوگیااور بات مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ اس دوران سندراماں نے پدما پر گھڑے سے سر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پدما وہیں گر گئی۔مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کیا تب تک پدما مر چکی تھی۔پدما کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے سندراماں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا۔

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش: بھوک سے گئوشالہ میں کئی گایوں کی موت

اتر پردیش کے گئو شالاؤں میں گایوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ بارہ بنکی واقع صفدر گنج کا ہے جہاں چارہ نہیں ملنے سے کئی گایوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ الزام دیہی لوگوں نے عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں والوں کے الزام میں اگر سچائی ملی تو قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2019, 9:10 AM IST