دہشت گرد حافظ سعید کا سالہ عبدالرحمن مکی کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبدالرحمن مکی ممبئی حملہ میں موسٹ وانٹیڈ ہے۔ خبروں کے مطابق مکی کی گرفتاری پنجاب علاقہ کے گجرانوالہ سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد مکی کو فی الحال لاہور کی جیل میں رکھا گیا ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداسیو پیٹ کے کپڑوں کے ایک شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اتفاقی طورپر شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شوروم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا جس کے ساتھ ہی لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ آگ کے ساتھ بڑے پیمانہ پر کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان یا پھر جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔ اس واقعہ میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
اتر پردیش میں بے خوف بدمعاشوں کی دہشت جاری ہے۔ مظفر نگر کے دھیندھ والی گاؤں میں بدمعاشوں نے آر ٹی آئی کارکن کو گولی مار دی ہے۔ پولس کے مطابق چار لوگوں نے آر ٹی آئی کارکن کرشن پال پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ سنگین حالت میں کرشن پال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
دہلی میں صبح زبردست بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا جس سے لوگوں کو گرمی سے تو راحت مل گئی لیکن بارش کے بعد کئی جگہ سڑک پر ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
رائے بریلی ضلع پنچایت صدر کے خلاف آئے عدم اعتماد کی تجویز پر ووٹنگ کرنے جا رہے پنچایت اراکین کا فائرنگ کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان اراکین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس اغوا واقعہ میں زخمی ایک شخص کا ابھی علاج چل رہا ہے۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2019, 9:10 AM IST