
اپوزیشن جماعتوں کی مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ التوا سے پہلے ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے لوک سبھا میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں (تنخواہ اور خدمت کی شرائط) ترمیمی بل، 2021 پیش کیا۔
حیدرآباد: ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر کے کیشو راو نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا سے مکمل سیشن کے لئے 12 ارکان کو معطل کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر احاطہ پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان قوانین پر مرکزی حکومت کا موقف نامناسب رہا ہے۔
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’کسانوں کے گھر لوٹنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ کوئی بھی کسان یہاں سے ایم ایس پی اور کسانوں کے خلاف درج کیس واپس کرئے بغیر نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیوکت کسان مورچہ کی 4 دسمبر کو میٹنگ ہے۔
دبئی: یواے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر کے لئے سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.8 درہم سے کم کر کے 2.77 درہم کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کر کے 2.66 درہم ہو گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Nov 2021, 9:40 AM IST