خبریں

اہم خبریں: گجرات میں ’وندے بھارت‘ ٹرین کے ساتھ پھر ہوا حادثہ، آنند میں ٹرین کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک

وندے بھارت ایکسپریس / آئی اے این ایس
وندے بھارت ایکسپریس / آئی اے این ایس 

گجرات میں ’وندے بھارت‘ ٹرین کے ساتھ پھر ہوا حادثہ، آنند میں ٹرین کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک

گجرات میں وندے بھارت ٹرین کے ساتھ ایک اور حادثہ جڑ گیا ہے۔ یہاں آنند میں ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین کی زد میں آ کر ایک 54 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔ ریلوے پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت بیٹرس آرچیبالڈ پیٹر کی شکل میں ہوئی ہے۔ وہ اسٹیشن کے پاس ہی ٹریک کو پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، تبھی ان کی وندے بھارت ٹرین سے ٹکر ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل کی شام 4.37 بجے پیش آیا۔ وندے بھارت گاندھی نگر اسٹیشن سے ممبئی سنٹرل جا رہی تھی۔ یہ ٹرین آنند اسٹیشن پر نہیں رکتی۔

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST

’ہندوستان ٹی-20 عالمی کپ کا چمپئن بنے گا‘، ڈیویلیرس کی پیشین گوئی

ٹی-20 عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ اس درمیان جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیرس نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کو خوش کرنے والا ہے۔ انھوں نے پیشین گوئی کی ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کا فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس فائنل مقابلے میں ہندوستان کی جیت ہوگی۔ یعنی ہندوستان اس مرتبہ ٹی-20 عالمی کپ چمپئن بنے گا۔ ہندوستان کے عالمی کپ چمپئن بننے کی وجہ بھی ڈیویلیرس نے بتائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سوریہ کمار یادو اور وراٹ کوہلی بہترین فارم میں ہیں، جس کا فائدہ ہندوستان کو ملے گا۔

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST

چنئی اور ملحقہ علاقوں میں بھاری بارش کا انتباہ، ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری 

آئی ایم ڈی نے اگلے 3 گھنٹوں تک، چنئی اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 5 دن کے لئے 12 نومبر تک سمندری علاقوں کے قریب نہ جائیں۔‘‘

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST

یہ حیران کن ہے کہ موربی پل سانحہ کے بعد حکومت کی جانب سے کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، پی چدمبرم

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پی چدمبرم نے کہا ’’گجرات کے موربی میں پیش آنے والے پل حادثہ نے گجرات کے صاف شفاق نام کو شرمندہ کر دیا ہے۔ سب سے حیران کن پیش رفت یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی نے بھی اس سانحے کے لیے معافی نہیں مانگی اور کسی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ نہیں دیا۔‘‘

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST

ٹی-20 عالمی کپ کا سیمی فائنل آسان نہیں ہوگا، بین اسٹوکس

انگلینڈ کے کرکٹر بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کا سیمی فائنل آسان نہیں ہوگا۔ دونوں گروپوں میں ٹاپ 2 بننا بہت مشکل تھا۔ ایڈیلیڈ کا میدان بہت مختلف ہے، ہم مختلف قسم کے گراؤنڈ میں کھیلنے کے عادی ہیں۔ یہاں ہمیں اپنی حکمت عملی بدلنی ہوگی۔

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2022, 11:04 AM IST