گیان واپی مسجد پر وارانسی کی عدالت میں ہندو فریق کی اس درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں مسجد کے وضو خانہ سے برآمد ہونے والے مبینہ شیو لنگ کی اے ایس آئی (آثار قدیمہ) کے ذریعہ ’کاربن ڈیٹنگ‘ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معاملہ کی سماعت کے دوران مسلم فریق نے شیو لنگ کو فوارہ قرار دہا ہے اور دروخواست کو نامنظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلہ 7 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی اور انہیں بری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوئی تھیں۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) پر پابندی عائد ہونے کے بعد کیرالہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کے سلسلہ میں کیرالہ ہائی کورٹ نے 5.20 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری دو ہفتوں کے اندر یہ رقم جمع کریں۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
اکھلیش یادو نے کہا، ’’کچھ ریاستوں میں انتخابات قریب ہیں لہذا انہوں نے (بی جے پی) راشن مفت کر دیا ہے۔ یہ لوگ راشن تو مفت کر سکتے ہیں لیکن دیہی غریبوں کو اسٹریچر اور ایمبولنس فراہم نہیں کر سکتے، جبکہ یہ بڑے کارباریوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔‘‘
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے نے ٹوئٹ کیا ’’ریاست میں ویاپم کی طرح گھپلے جاری ہیں۔ ہر اسکیم میں بدعنوانی، ہر کام میں جعلسازی ہے۔ ہائی کورٹ نے اب نرسنگ کالجوں کی گڑبڑیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی۔ نرسنگ کالجوں کی وابستگی اور منظوری کے نام پر جم کر جعلسازی کی گئی..‘‘ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ’’مجرموں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟‘‘
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
راجدھانی لکھنؤ میں منعقدہ پارٹی کی قومی کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو کو دوبارہ سماج وادی پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کے اضافہ کو منظور دے دی ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ مرکز کی جانب سے اپنے ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں اضافہ کے بعد کیا ہے۔ راجستھان کے ملازمین کو یکم جولائی 2022 سے مہنگائی بھتہ 34 فیصد کے بجائے 38 فیصد حاصل ہوگا۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4272 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 4474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 40750 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.35 فیصد ہو گئی ہے۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2022, 10:23 AM IST