خبریں

اہم خبریں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یوکرین کے لوگوں کے لیے پیغام ’ہم ہار نہیں مانیں گے!‘

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یوکرین کے لوگوں کے لیے پیغام ’ہم ہار نہیں مانیں گے!‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ٹویٹ کیا ’’یوکرین کے لوگوں کے لیے میرا پیغام ہے، ’ہم ہار نہیں مانیں گے!’ اقوام متحدہ جان بچانے اور انسانی مصائب کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے گا۔ اس جنگ میں، بلکہ تمام جنگوں میں عام شہری ہمیشہ سب سے زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں۔‘‘

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

پنجاب جیسی حساس سرحدی ریاست میں امن اور ہم آہنگی سب سے زیادہ ضروری، راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ’’پٹیالہ کے مناظر پریشان کن ہیں۔ میں پھر دہراتا ہوں، پنجاب جیسی حساس سرحدی ریاست میں امن اور ہم آہنگی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ یہ تجربات کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔‘‘

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

پٹیالہ کے مناظر پریشان کن ہیں۔ میں دہراتا ہوں، پنجاب جیسی حساس سرحدی ریاست میں امن اور ہم آہنگی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ یہ تجربات کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔پٹیالہ کے مناظر پریشان کن ہیں۔ میں دہراتا ہوں، پنجاب جیسی حساس سرحدی ریاست میں امن اور ہم آہنگی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ یہ تجربات کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔Modi government can neither provide employment nor do anything about inflation: Mehbooba Mufti

Former Jammu and Kashmir Chief Minister Mehbooba Mufti has criticized the Centre's Modi government, saying it could neither provide jobs nor do anything about inflation. "The easiest thing to do is to pit Hindus and Muslims against each other, to talk about loudspeakers, hijab and halal," he said. If it continues like this, our condition will get worse in the future. ”

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

مہنگائی کے درمیان ممبئی کے باشندوں کو ملی بڑی راحت، اے سی لوکل ٹرین کا کرایہ 50 فیصد تک ہوا کم

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان ممبئی کے باشندوں کو ایک بڑی راحت ملی ہے۔ ریلوے نے ممبئی میں اے سی لوکل ٹرین کے کرایہ میں تخفیف کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ اب اے سی لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافر نصف کرایہ میں سفر کر سکیں گے۔ ریلوے کے ریاستی وزیر راؤ صاحب دانوے نے بتایا کہ ریلوے بورڈ نے ممبئی میں اے سی لوکل ٹرین کے کرایہ میں 50 فیصد تخفیف کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ اس طرح ٹکٹ کی شرح اب 130 روپے سے 90 روپے کی ہو گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

جہانگیر پوری تشدد معاملہ کا اہم ملزم مغربی بنگال سے گرفتار

ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی کے جہانگیر پوری میں ہوئے تشدد معاملے کے اہم ملزم کو گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے جہانگیر پوری تشدد معاملے کے اہم ملزم کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری، 24 گھنٹوں میں 3377 نئے کیسز، 60 مریضوں کی موت

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ جاری ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3377 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 60 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سرگرم مریضوں کی تعداد 17801 ہو گئی ہے۔ اس دوران 2496 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2022, 10:46 AM IST