خبریں

اہم خبریں LIVE: ’بے شرم رنگ‘ نغمہ کے کئی مناظر دباؤ ڈال کر کٹوائے گئے، پہلاج نہلانی کا الزام

فلم پٹھان کے ایک نغمہ کا منظر
فلم پٹھان کے ایک نغمہ کا منظر تصویر آئی اے این ایس

دباؤ ڈال کر کٹوائے گئے ’بے شرم رنگ‘ نغمہ کے کئی مناظر، پہلاج نہلانی کا الزام

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کو لے کر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ فلم کے نغمہ ’بے شرم رنگ‘ کو لے کر تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حال ہی میں سی بی ایف سی (سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن) نے فلمساز سے متنازعہ نغمہ ’بے شرم رنگ‘ کے کچھ مناظر کو ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے پر اب سی بی ایف سی کے سابق چیف پہلاج نہلانی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ضرور بے شرم رنگ گانے میں تبدیلی کے لیے وزارت کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا ہوگا۔‘‘

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر دہلی حکومت نے تعمیراتی کام پر لگائی پابندی

دھند اور کہرے کی وجہ سے دہلی میں آلودگی بھی لگاتار بڑھ رہی ہے۔ اب دہلی حکومت نے ماحولیات کے معیار کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے تعمیرات اور انہدامی کارروائیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے دھول اور آلودگی میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

پولیس کو شیزان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، تونیشا موت معاملہ میں ملزم شیزان کے وکیل کا بیان

ملزم شیزان کے وکیل نے کہا ’’تفتیش میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پولیس کے پاس شیزان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تونیشا کی والدہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، ہمیں انتظار کرنا چاہیے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شیزان بے قصور ثابت ہوں گے۔‘‘

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

تونیشا شرما موت معاملہ، ملزم شیزان خان کو ایک روزہ پولیس تحویل میں بھیجا گیا 

ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے معاملہ میں گرفتار کئے گئے اداکار شیزان خان کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ سوائی کورٹ نے شیزان کو تک پولیس ریمانڈ میں دینے کا فیصلہ کیا۔

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

حادثہ میں زخمی کرکٹر رشبھ پنت کو میکس اسپتال، دہرادون منتقل کیا گیا

میکس ہسپتال، دہرادون کے ڈاکٹر آشیش یاگنیک نے کہا ’’کرکٹر رشبھ پنت آرتھوپیڈکس اور پلاسٹک سرجنوں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ تفصیلی میڈیکل بلیٹن معائنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد، ہم اگلے اقدامات کریں گے۔‘‘

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

وزیر اعظم کی والدہ ہیرابین کی آخری رسومات ادا، گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ میں جلائی گئی چتا

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی کی آخری رسومات گجرات کے گاندھی نگر میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کر دی گئین۔ پی ایم مودی اور ان کے بھائی نے چتا روشن کی۔

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرابین آخری سفر پر روانہ، پی ایم مودی نے دیا کندھا

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ اپنے آخری سفر پر روانہ ہو چکی ہیں۔ پی ایم مودی اور ان کے بھائیوں نے انہیں کندھا دیا۔

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Dec 2022, 8:48 AM IST