خبریں

اہم خبریں LIVE: اگر کوئی سی بی آئی کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں، کانگریس

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

اگر کوئی سی بی آئی کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں، کانگریس

سی بی آئی نے آج جھارکھنڈ کے سابق وزیر کھیل اور کانگریس لیڈر بدھو ٹرکی کے رانچی میں واقع ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ جھارکھنڈ کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر نے کہا ’’سی بی آئی کے اس طرح کے چھاپوں کے پیچھے ایجنڈا واضح ہے۔ گزشتہ 6 سال سے سی بی آئی کہاں تھی؟ اگر کوئی سی بی آئی کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کریں گے۔ کل پولنگ کی اطلاع دی گئی اور آج چھاپے مار دئے گئے۔‘‘

Published: 26 May 2022, 9:55 AM IST

ونے کمار سکسینہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھایا

دہلی کے نو تقرر شدہ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے آج عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا۔ ونے کمار دہلی کے 22ویں ایل جی ہیں۔ اس سے قبل وہ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ انیل بیجل کی جگہ لے رہے ہیں۔

Published: 26 May 2022, 9:55 AM IST

جینت چوھری راجیہ سبھا کے لئے ایس پی-آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے

آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری راجیہ سبھا انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا۔

Published: 26 May 2022, 9:55 AM IST

ای ڈی نے شیوسینا کے وزیر انیل پرب کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو علی الصبح شیوسینا لیڈر اور وزیر ٹرانسپورٹ انیل ڈی پرب کی رہائش اور دفاتر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی ٹیموں نے پرب کے سرکاری بنگلے سمیت ممبئی، رتناگیری اور پونے میں واقعہ نصف درجن سے زیادہ ٹھکانوں پر پہنچ کر تلاشی لی۔

Published: 26 May 2022, 9:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 May 2022, 9:55 AM IST