
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔ یہ فیصلہ دہلی میں بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جگدیپ دھنکھر کے نام کا اعلان کیا۔
یوپی میں بندیل کھنڈ ایکپریس وے کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’ہمارے ملک میں مفت کی ریوڑی بانٹ کر ووٹ بٹورنے کا کلچر لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کے لئے بہت مہلک ہے۔ اس ریوڑی کلچر سے ملک کے لوگوں کو بہت محتاط رہنا ہے۔‘‘
محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق واقعات کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کی جان چلی گئی۔ جبکہ مجموعی طور پر 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجاپکشے کے بیرون ملک سے بھیجے گئے استعفیٰ کو آج پارلیمنٹ میں پڑھا گیا۔ سری لنکا کے اخبار ’ڈیلی مرر‘ کے مطابق گوٹابایا نے استعفیٰ میں کہا ’’میں نے پوری کوشش کی (ملک کو بحران سے نکالنے کی)۔‘‘ شیدید عوامی احتجاج کے درمیان صدر گوٹابایا ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ اور اب سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ای میل کے ذریعے پارلیمنٹ کے اسپیکر آبے وردنا کو اپنا استعفی بھیجا تھا۔
ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن کورونا وائرس کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20044 معاملے درج کئے گئے۔ اس دوران 18301 مریضوں کی جان چلی گئی، جبکہ 56 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jul 2022, 9:28 AM IST