خبریں

اہم خبریں: کرناٹک کے وزیر ایشورپا کا استعفیٰ منظور

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

کرناٹک کے وزیر ایشورپا کا استعفیٰ منظور

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے بدعنوانی کا الزام لگانے والے ٹھیکیدار سنتوش پاٹل کے مبینہ خودکشی معاملہ میں نام آنے پر وزیر ایشورپا کے استعفی پر کہا ’’میں نے کرناٹک کے وزیر کے ایس ایشورپا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، اسے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا۔‘‘

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

کرناٹک کے وزیر ایشورپا اپنا استعفی سونپنے کے لئے بومئی کی رہائش گاہ پر پہنچے

ٹھیکیدار سنتوش پاٹل کی خودکشی کے بعد چل رہے ہنگامہ کےک درمیان وزیر ایشورپا اپنا استعفی پیش کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، وزیر توانائی مہاراشٹر

مہاراشٹر کے وزیر توانائی نتن راؤت نے کہا، ’’مہارشٹر کے کچھ پلانٹوں میں 1.5 دن کا کوئلہ بچا ہے، کچھ میں 3 دن کا اور کچھ میں 6 دن کوئلہ باقی رہ گیا ہے۔ ریاستی حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ آبی وسائل کے وزیر سے ہائیڈرو الیکٹریسٹی جنریٹر کے لئے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

لاؤڈاسپیکر کا استعمال مہنگائی، پٹرول-ڈیزل و سی این جی کی بڑھتی قیمت پر بولنے کے لیے کریں: آدتیہ ٹھاکرے

مہاراشٹر حکومت میں وزیر آدتیہ ٹھاکرے سے جب بی جے پی اور ایم این ایس کے ذریعہ لاؤڈاسپیکر تقسیم کیے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’یہ بہت اچھا ہے۔ لاؤڈاسپیکرس کو ہٹانے کی جگہ بڑھتی مہنگائی کے بارے میں بولنے کے لیے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ پٹرول، ڈیزل، سی این جی کی قیمت کے بارے میں آواز اٹھانے کے لیے اسی لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرنا چاہیے۔ اور اس لاؤڈاسپیکر کا استعمال گزشتہ 60 سالوں کی کارکردگی پر نہیں، بلکہ حال کے 3-2 سالوں کی کارکردگی سے متعلق بتانے پر ہونا چاہیے۔‘‘

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

بہار میں برڈ فلو کی دستک، مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا عمل جاری

بہار کے سپول سے کئی پرندوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مویشی پروری افسر نے اس تعلق سے ایک بیان میں کہا کہ ’’پرندوں کی غیر فطری موت کی خبر ملتے ہی محکمہ مویشی پروری سرگرم ہو گیا ہے اور جانچ کے بعد کئی پرندوں میں برڈ فلو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بعد ازاں ان کو مار کر دفنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پورے علاقے کو سینیٹائز بھی کیا گیا۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آنے کے بعد مرغیوں اور بطخوں کو بڑی تعداد میں مارا جا رہا ہے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

مصر نے ہندوستان کو ’گیہوں سپلایر‘ کی شکل میں دی منظوری

مرکزی وزیر پیوش گویل نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی ہے کہ ’’مصر نے ہندوستان کو گیہوں سپلایر کی شکل میں منظوری دے دی ہے۔ ہمارے کسانوں نے یقینی بنایا ہے کہ ہمارے اناج بھنڈار خالی نہ ہوں اور ہم دنیا کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔‘‘

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

ٹھیکیدار خودکشی معاملہ میں کرناٹک کے وزیر ایشورپا آج دیں گے استعفیٰ

کرناٹک میں ٹھیکیدار سنتوش پاٹل کی مبینہ خودکشی معاملے میں نام سامنے آنے کے بعد کرناٹک کے وزیر کے ایس ایشورپا لگاتار سرخیوں میں ہیں۔ آج وہ کرناٹک کے وزارتی عہدہ سے استعفیٰ دینے والے ہیں۔ اس تعلق سے 14 اپریل کو ہی ایشورپا نے ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیں گے۔

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Apr 2022, 10:50 AM IST