مرسڈیز کی ماہرین کی ٹیم مہاراشٹر کے پونے میں واقع شوروم میں پہنچ گئی ہے، جہاں وہ سائرس مستری کی حادثہ کا شکار ہونے والی کار کا معائنہ کرے گی۔ خیال رہے کہ سائرس مستری کی گجرات سے لوٹتے وقت کار حادثہ میں موت ہو گئی تھی۔
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST
دہلی کی ساکیت عدالت میں آج قطب مینار کی زمین پر دعویٰ کرنے والے مہندر دھوج پرساد سنگھ کی عرضی پر سماعت کی گئی۔ اس عرضی میں انہوں نے خود کو اس معاملہ میں فریق بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ قطب مینار کو متعدد مندروں کو منہدم کر کے تعمیر کیا گیا ہے، لہذا وہاں ہندوؤں کو پوجا کرنے کا حق فراہم کیا جائے۔
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST
اتر پردیش میں یوگی حکومت کے حکم پر غیر تسلیم شدہ مدراس اسلامیہ کا سروے آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ بلند شہر (صدر) کے ایس ڈی ایم اروند کمار سنگھ نے کہا ’’تمام غیر تسلیم شدہ مدرسوں کا سروے حکومت کے حکومت کے مطابق کرایا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل وار عہدیداروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔ سروے 12 نکات پر آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST
تلنگانہ میں حیدرآباد سے متصل سکندرآباد میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ای بائک شو روم میں پیر کی رات زبردست آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا ’’سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘ وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST
جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی میں ہوئے گھوٹالہ کے سلسلہ میں آج سی بی آئی نے دہل سمیت متعدد ریاستوں میں 33 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ سی بی آئی نے جموں اور سری نگر سمیت دہلی، ہریانہ کے کئی اضلاع، گجرات کے گاندھی نگر، یو پی کے غازی آباد اور کرناٹک کے بنگلورو میں چھاپہ مارے۔ رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے جموں و کشمیر ایس ایس بی کے سابق چیئرمین خالد جہانگیر اور امتحان کے کنٹرولر اشکوک کمار کے ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس، ڈی ایس پی اور سی آر پی ایف کے کئی عہدیداروں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Sep 2022, 10:47 AM IST