خبریں

اہم خبریں LIVE: ’بی جے پی انتخاب آتے ہی ’سی اے اے‘ پر چیخنا شروع کر دیتی ہے‘، ممتا بنرجی کا الزام

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی انتخاب آتے ہی ’سی اے اے‘ پر چیخنا شروع کر دیتی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کرشنا نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انتخاب آتے ہیں تو بی جے پی سی اے اے کے بارے میں چیخنا شروع کر دیتی ہے، اور انتخاب کے وقت سی اے اے-این آر سی پر غلط فہمی پیدا کرتی ہے۔ ریاست میں وہ مٹوا، راج بنشی پر سیاست کرتے ہیں اور ’بنگال بانٹو‘ کی سیاست کرتے ہیں۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی سمیت تین سینئر لیڈروں نے اسمبلی انتخاب نہ لڑنے کا کیا اعلان

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے آج اعلان کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں کھڑے نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں انتخاب نہیں لڑوں گا۔ میں نے سینئر لیڈروں کو خط بھیج کر اس سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔‘‘ وجئے روپانی کے علاوہ گجرات کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل اور بی جے پی رکن اسمبلی بھوپیندر سنگھ چڈاساما نے بھی آئندہ اسمبلی انتخاب میں کھڑے نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا پاکستان، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے دی شکست

ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لیند کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153 رن کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ پاکستان کے دونوں سلامی بلے بازوں محمد رضوان (57) اور بابر اعظم (53) نے نصف سنچریاں اسکور کی اور پہلے وکٹ کے لئے 100 رن سے زیادہ کی شراکت داری کی۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

جیت کے دہانے پر پاکستان، 12 گیندوں میں 8 رن درکار

پاکستان کو جیت کے لئے 14 گیندوں میں 15 رن درکار، بابر اور رضوان دونوں نے بنائی نصف سنچری

نیوزی لینڈ کے 152 رن کے جواب میں پاکستان کا شاندار آغاز، 10 اوور میں بغیر وکٹ کھوئے بنائے 87 رن

ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے 250 رنوں کے جواب میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا ہے اور دنوں سلامی بلے باز 40-40 رن سے زیاد کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے 10 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 87 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعطم 34 گیندوں میں 43 اور محمد رضوان 26 گیندوں میں 41 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

سنجے راؤت کی رہائی کا راستہ صاف، ضمانت پر اسٹے لگانے کی درخواست نامنظور 

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی دردخواست ضمانت نامنظور ہونے کے بعد ایڈیشنل سولیسٹر جنرل کی جانب سے دائر کی گئی اسٹے آرڈر کی درخواست کو پی ایم ایل اے کورٹ نے نامنظور کر دیا۔ اس کے بعد سنجے راؤت کی رہائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

پاکستان نے 117 رن کے اسکور پر نیوزی لینڈ کو دیا چوتھا جھٹکا، ولیمسن 46 رن بنا کر آؤٹ

پاکستان نے 117 رن کے اسکور پر نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا ہے۔ خطرناک ہوتے جا رہے ولیمسن کو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو کر واپس لوٹے۔ نیوزی لینڈ نے 18 اوور کے اختتام پر 133 رن بنا لئے ہیں۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، پاکستان نے 49 رن پر آؤٹ کئے 3 کھلاڑی

ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے اب تک نیوزی لینڈ کو 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا ہے۔ فی الحال نیوز لینڈ کا اسکور 8 اوورز کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 49 رن ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہو کر واپس لوٹا ہے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کی درخواست ضمانت منظور، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کا اسٹے کا مطالبہ

پاترا چال معاملہ میں شیو سیان کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تاہم ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے ان کی رہائی کے خلاف اسٹے آرڈر کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ پی ایم ایل اے کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی جا سکے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

ہم نہیں چاہتے کہ ہندوستان-پاکستان فائنل میں پہنچیں، جوس بٹلر 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے ٹیم انڈیا کے خلاف کل کھیلنے جانے والے ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلہ سے قبل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ’’ہم ہندوستان اور پاکستان کا فائنل نہیں دیکھنا چاہتے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو۔‘‘ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں انگلینڈ سے ہوگا۔ خیال رہے کہ پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

سی جے آئی چندرچوڑ نے حلف لینے کے بعد مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ میں مہاتما گاندھی کو ان کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ’’قوم کی خدمت کرنا میری ترجیح ہے۔ ٹیکنالوجی ہو، رجسٹری اصلاحات ہوں یا عدالتی اصلاحات، ہم ہندوستان کے تمام شہریوں کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔‘‘

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں 11 نومبر کو شرکت کریں گے شرد پوار اور آدتیہ ٹھاکرے

مہاراشٹر کانگریس کے لیڈر اشوک چوان نے کہا ’’این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور شیوسینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے 11 نومبر کو کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں شرکت کریں گے۔ جبکہ این سی پی کے جینت پاٹل، سپریا سولے اور جتیندر اوہاڈ یاترا میں کل شامل ہوں گے۔‘‘

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

گورنر کو چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے آرڈیننس لائے گی کیرالہ حکومت 

گورنر کیرالہ عارف محمد خان اور ریاستی پنرائی وجین حکومت میں جاری اختلافات کے درمیان گورنر کے خلاف آرڈیننس لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیرالہ کابینہ نے گورنر کو چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چانسلر کی جگہ کسی ماہر کو لانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Nov 2022, 11:52 AM IST