خبریں

اہم خبریں: کشمیر کے طلبا کو نیٹ کا فارم بھرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ملی سہولت

ہندوستان نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر ہوئے پتھراؤ کی سخت مذمت کی تھی۔ ہندوستانی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پاکستان حکومت فوراً گرفتار کرے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر: طلبا کو NEET کا فارم بھرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ملی سہولت

جموں و کشمیر کی اونتی پورہ پولس نے کہا ہے کہ نیٹ 2020 کا فارم بھرنے کے لیے طلبا کو انٹرنیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ دراصل جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت ابھی تک پوری طرح سے مہیا نہیں ہو پائی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبا نیٹ 2020 کے فارم کو بھرنے کے لیے پریشان ہو رہے تھے جس کے پیش نظر اونتی پورہ پولس نے واضح کیا کہ اسٹوڈنٹس کو انٹرنیٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

دہلی: اسمبلی انتخاب 8 فروری کو، نتیجہ 11 فروری کو ہوگا برآمد

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران سنیل اروڑا نے کہا کہ دہلی میں سبھی 70 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلہ میں انتخاب ہوگا اور عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال 8 فروری کو کر سکین گے۔ ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہ بھی اعلان کیا کہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

شیئر بازار میں زبردست ہلچل، سنسیکس 750 پوائنٹ نیچے

شیئر بازار میں پیر کے روز زبردست گراوٹ کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صبح شیئر بازار کھلنے کے بعد سے ہی زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور دوپہر ہوتے ہوتے سنسیکس 40701.11 پر پہنچ گیا۔ اس طرح اب تک سنسیکس میں گراوٹ 763.50 درج کی گئی ہے۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

جامعہ میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص پستول کے ساتھ گرفتار

دہلی پولس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 34 سالہ ایک شخص کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے فرسکنگ پوائنٹ پر سی آئی ایس ایف نے پستول اور 5 راؤنڈ گولیوں کے ساتھ پکڑا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا نام امیر حمزہ خان ہے اور وہ دہلی کے ذاکر نگر علاقہ میں رہتا ہے۔ بنیادی طور پر وہ اتر پردیش کے میرٹھ کا رہنے والا ہے۔ پولس اس سلسلے میں امیر حمزہ سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

دہلی اسمبلی انتخاب کی ہلچل تیز، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس 3.30 بجے

دہلی اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں تاریخوں کا اعلان آج ہو جائے گا۔ انتخابی کمیشن آج دوپہر 3.30 بجے پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہے جس کے پیش نظر سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: جائزہ میٹنگ کے بعد تعطیل میں اضافہ، آج نہیں کھلے گی یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سرمائی تعطیل آج ختم ہو رہی تھی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے فی الحال تعطیل میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایم یو کے پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی میں موجودہ حالات کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ کی گئی جس کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے کہ چھٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور آج یونیورسٹی نہیں کھلے گی۔ ساتھ ہی پیرزادہ نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی اب دھیرے دھیرے کئی مراحل میں کھلے گی تاکہ حالات بے قابو نہ ہوں۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

جے این یو کے زخمی سبھی 34 طالب علموں کو اسپتال سے ملی چھٹی

ایمس ٹراما سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر راجیش ملہوترا نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں بغرض داخل ان سبھی 34 جے این یو طالب علموں کو چھٹی مل گئی ہے جنھیں اتوار کو یونیورسٹی کیمپس میں کچھ نقاب پوش غنڈوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا تھا۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور عراقی کو ایک بار پھر دی دھمکی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تہران اور بغداد کو دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کہا ہے کہ اگر ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے تہرا نے حملے شروع کیے تو ہم بھی بدلہ لیں گے۔ ایک دوسرے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر عراق اپنے پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے خلاف قرارداد کو پاس کرتا ہے تو ہم عراق پر بہت سخت پابندیاں لگائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران میں 52 مقامات نشان زد کیے ہیں اور اگر ایران نے اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کی کوشش کی تو ہم ان ٹھکانوں پر بہت تیز اور بہت خطرناک جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ سلیمانی کو مارنے کا حکم ٹرمپ نے ہی دیا تھا۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

چار دنوں کا ٹیسٹ میچ ایک ’بکواس‘ آئیڈیا ہے: شعیب اختر

آج کل کرکٹ میں 4 دنوں کا ٹیسٹ میچ شروع کرنے کی بات زوروں پر ہے، لیکن اس تعلق سے پاکستان کے عظیم تیز گیندباز شعیب اختر نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی بکواس آئیڈیا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 دنوں کا ٹیسٹ میچ شروع کیا جانا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں اور ٹیسٹ میچ 5 دنوں کا ہی ہونا چاہیے۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

پاکستان: ننکانہ صاحب گرودوارہ میں تشدد بھڑکانے والا شخص گرفتار

پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں تشدد کی دھمکی دینے والے شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام عمران چشتی ہے۔ عمران چشتی ننکانہ صاحب میں رہنے والے سکھوں کو تشدد کی دھمکی دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ ہندوستانی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پاکستان حکومت فوراً گرفتار کرے۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jan 2020, 9:12 AM IST