خبریں

اہم خبریں: موت کی سزا مایوس کن، پرویز مشرف

اپوزیشن پارٹی کے لیڈر شام 4.30 بجے صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے سبھی اہم لیڈران موجود رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

موت کی سزا مایوس کن، پرویز مشرف

اسلام آباد: پاکستان کےسابق صدر اور سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کو ملک سے غداری کے معاملے میں خصوصی عدالت نے انہیں سزائے موت کی سزا سنائی ہےجسے انہوں نے مایوس کن قرار دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے اس کی تفصیلات 48 گھنٹوں کے بعد فراہم کی جائے گی۔

پاکستانی میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سابق فوجی ڈکٹیٹر سنگین طور سے بیمار ہیں اور فی الحال دوبئی میں ہیں۔ انہوں نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے مقامی لیڈروں نے بھی عدالتی فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

اے پی ایم ایل کے ایک لیڈر نے کہا کہ ’’مشرف کی صحت سنگین ہے۔ عدالت کے فیصلے پر سابق صدر کے وکیلوں سے صلاح ومشورے کرنے کے بعد وہ اپنی بات کہیں گے۔‘‘

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

سریجن گھوٹالے میں خاتون ملزمہ نے عدالت میں کی خود سپردگی

پٹنہ: بہار میں اربوں روپے کے سریجن گھوٹالے سے جڑے ایک معاملے میں طویل عرسے فرار چل رہی ایک خاتون ملزمہ نے آج یہاں خصوصی عدالت میں خود سپردگی کی۔

مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی) کی پٹنہ واقع خصوصی عدالت کی جج مسز گیتا گپتاکی عدالت میں گھوٹالے کے ملزمہ اندوگپتا نے خودسپردگی کرنے کے ساتھ ہی خود کو عدالتی حراست میں لئے جانے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے خاتون کو عدالتی حراست میں لینے کے بعد 23 دسمبر 2019 تک لئے جیل بھیج دیاہے ۔ معاملہ بھاگلپورضلع میں خاتون بہتری اور اختیار کاری سے منسلک سرکاری منصوبوں کی رقم ایک مجرمانہ سازش کے تحت دھوکہ دھڑی اور جعلسازی کر کے غبن کا ہے۔ خصوصی عدالت نے خاتون کے خلاف اس کی موجودگی کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ معاملے کی ایف آئی آر سی بی آئی نے سال 2017 میں درج کی تھی ۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

یو پی بی جے پی کے 81 اور ایس پی کے 39 ممبر اسمبلی دھرنے پر بیٹھے

اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے ممبران اسمبلی ایک رکن اسمبلی کے اعزاز اور حمایت میں بیٹھے ہیں، وہ جب تک ایوان میں رہیں گے ہمارے ممبر اسمبلی بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔ اسی درمیان بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی دستخط مہم شروع کرنے کی خبر ہے، ایوان کے اندر کچھ سادہ کاغذوں پر ممبران اسمبلی کو حمایت کے لیٹر پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ دستخط کس لئے کرائے گئے ہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

بی جے پی کے 10 - 12 ممبران اسمبلی نے خود میڈیا گیلری میں آکر اس بات کی تصدیق کی ہے، لیکن یہ بھی کہا ہے کہ جس کاغذ پر دستخط کرائے جا رہے ہیں اس پر کوئی موضوع نہیں لکھا گیا ہے۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

یو پی بی جے پی میں بغاوت، سینکڑوں ارکان کا اسمبلی میں دھرنا

یو پی میں بی جے پی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور سینکڑوں ارکان اسمبلی نے اپنی ہی حکومت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اطلاعات کے مطابق تقریبا 150 ارکان نے اسمبلی میں دھرنا بھی دیا ہے، جن میں حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما ارکان اسمبلی کو منانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اسمبلی میں ودھیاک ایکتا (ایم ایل اے یکجہتی) زندہ باد جیسے نعرے گونج رہے ہیں۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

دراصل، غازی آباد سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گوجر ایوان میں تقریر کر رہے تھے لیکن انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئجی۔ نند کشور کا الزام ہے کہ انہیں غازی آباد پولس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ اس بارے میں اسمبلی میں اپنا مؤقف رکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں ایوان کے اندر بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس پی ایم ایل سی آنند بھدوریا نے کہا کہ کل تک اسمبلی ملتوی ہونے کے بعد بھی، بی جے پی کے 100 سے زیادہ ایم ایل اے اپنی ہی حکومت میں نظرانداز ہونے کی وجہ سے ایوان میں دھنے پر بیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف سمیت 200 سے زیادہ ایم ایل اے حکومت کی آمریت کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں، یعنی حکومت اقلیت میں ہے۔ امید ہے کہ وقت سے پہلے ہی عوام کو بدکاروں سے نجات دلا دی جائے گی۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

نربھیا معاملہ، اکشے کی نظرثانی عرضی پر سماعت سے علیحدہ ہوئے جسٹس بوبڈے

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے دارالحکومت نئی دہلی میں نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے کے مجرم اکشے کی نظر ثانی کی عرضی کی شنوائی سے خود کو الگ کر لیا  جسٹس بوبڈے، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی خصوصی بینچ نے جیسے ہی سماعت شروع کی، چیف جسٹس بوبڈے نے سامنے رکھی فائل اٹھائی اور گذشتہ حکم پڑھنا شروع کیا ان کی نظر ایک جگہ رک گئی اور انہوں اپنی بائیں جانب بیٹھے جسٹس بھوشن سے مشورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں ان کے بھتیجے ارجن بوبڈے نے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے پیروی کی تھی۔ حالانکہ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہوں نے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت کیے لیے الگ سے بینچ تشکیل دیں گے اور کل صبح 10:30 بجے نئی بینچ سماعت کرے گی۔

اس پر نند کشور ناراض ہو گئے اور اسمبلی کے اندر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس دوران انہیں دیگر ایم ایل اے کی بھی حمایت حاصل ہو گئی۔ دریں اثنا، ہنگامے کے بعد ایوان کی کارروائی کو 45 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

جامعہ طلباء پر بربریت، سپریم کورٹ کا دخل دینے سے انکار، ہائی کورٹ جانے کی ہدایت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مظاہرہ کرنے والے اسٹوڈنٹس کے ساتھ پولس کی زیادتی معاملہ میں براہ راست مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹوں میں جانے کا منگل کو ہدایت دی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے تمام درخواست گزاروں اور مرکزی حکومت کی دلیلیں سننے کے بعد براہ راست کوئی تفتیشی کمیٹی قائم کرنے سے انکار کر دیا اور تمام درخواست گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹوں کے سامنے جانے کو کہا۔

بنچ نے کہا کہ متعلقہ ہائی کورٹ درخواست گزاروں اور مرکز اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے رٹائرڈ جج کی قیادت میں تحقیقات کمیٹی قائم کی جائے یا نہیں؟

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

پاکستان: سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے غداری معاملہ میں سزائے موت

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے غداری کے ایک معاملہ میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے انھیں یہ سزا سنائی۔ واضح رہے کہ 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کی حالت کے لیے مشرف پر دسمبر 2013 میں ملک غداری کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ مشرف کو 31 مارچ 2014 کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور آج اس معاملے میں سزا سنائی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ پرویز مشرف 2016 سے پاکستان سے باہر ہیں۔ وہ اس وقت دوبئی میں مقیم ہیں۔ پرویز مشرف دل کی بیماری سے نبرد آزما ہیں اور انھیں 3 دسمبر کو دوبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

اگر طلبا کے سوالوں کو دبایا جا رہا ہے تو سمجھ لیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے: کمل ہاسن

مکل ندھی میّم پارٹی کے بانی کمل ہاسن نے آج ایک پریس کانفرنس کیا جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اے ایم یو میں پولس کارروائی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوانوں کو سیاسی طور پر بیدار ہونا پڑے گا۔ انھیں سوال پوچھنا چاہیے۔ اگر ان کے سوالوں کو دبا دیا جاتا ہے تو سمجھ لیجیے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ میں ایک اسٹوڈنٹ ہوں (اپنے شعبہ میں) میں ان کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔‘‘

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ آسکر ایوارڈ کی ریس سے باہر

ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ آسکر کے بیسٹ انٹرنیشنل فلم کیٹگری کے لیے منتخب کی گئی 10 فلموں میں جگہ نہیں بنا پائی۔ ’گلی بوائے‘ سے اس بار ہندوستان کو کافی امیدیں تھیں۔ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اس فلم نے ہندوستان کی طرف سے 92ویں آسکر ایوارڈ میں آفیشیل انٹری حاصل کی تھی۔ سای سال فروری میں ریلیز ہوئی یہ فلم ’مراد‘ نام کے ایک ایسے لڑکے کی کہانی تھی جو ممبئی کی جھگی بستیوں سے نکل کر ریپنگ کرتا ہے اور اس دنیا میں اپنا نام کماتا ہے۔ یہ فلم ہندوستان میں کاروباری اعتبار سے بھی کافی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

بہار: پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ’لاپتہ‘ ہونے کا لگا پوسٹر

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی معاملہ پر احتجاجی مظاہروں کے درمیان بہار کی راجدھانی پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے نام پر بنے کئی دلچسپ پوسٹر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ان پوسٹرس میں انھیں لاپتہ بتایا گیا ہے اور کچھ پوسٹرس میں لکھا گیا ہے کہ ’’دھیان سے دیکھیے اس چہرے کو، کئی دنوں سے نہ دکھائی دیا نہ سنائی دیا۔ تلاش کرنے والوں کا بہار ہمیشہ شکرگزار رہے گا۔‘‘

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

نربھیا معاملہ میں مجرم کی نظرثانی عرضی پر سماعت آج

نربھیا معاملہ کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے اور اب ان کی نظرثانی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرنے والا ہے۔ سماعت سے قبل اجتماعی عصمت دری کی شکار نربھیا کی ماں نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا، کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اگر کلدیپ سینگر (اناؤ عصمت دری کے قصوروار) اور نربھیا کے 4 قصوروار کو سزا ملتی ہے تو اس کا مضبوط پیغام سماج کے درمیان جائے گا۔‘‘

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

جامعہ تشدد کیس میں پولس نے مجرمانہ پس منظر والے 10 لوگوں کو کیا گرفتار

دہلی پولس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ واقعہ کے سلسلے میں مجرمانہ پس منظر والے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال کسی بھی طالب علم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

اہم خبر: متنازعہ شہریت قانون معاملہ میں آج اپوزیشن لیڈروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان آج اپوزیشن لیڈران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ قانون فرقہ واریت پر مبنی ہے، اسے مرکزی حکومت واپس لے۔

اپوزیشن پارٹی کے لیڈر شام 4.30 بجے صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے سبھی اہم لیڈران موجود رہیں گے۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Dec 2019, 8:42 AM IST