کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی پردیش کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا اور ریاستی انچارج کے استعفوں کو منظور کر لیا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد چوپڑا اور چاکو نے اپنے استعفے پیش کئے تھے۔ پارٹی کی طرف سے شکتی سنگھ گوہل کو اے آئی سی سی کا عبوری انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف آل انڈیا مہیلا کانگریس نے 13 فروری کو ملک گیر پیمانے پر مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مہیلا کانگریس کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اس قدر اضافہ قابل برداشت نہیں ہے، اس لیے جمعرات کے روز سڑک پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
دہشت گردی کے لیے فنانسنگ معاملہ میں جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ایک پاکستانی عدالت نے ٹیرر فنانسنگ معاملہ میں حافظ سعید کو قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس تعلق سے انھیں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
اتر پردیش کے بلیا میں سی ایم او یعنی چیف میڈیکل افسر نے نربھیا کا مذاق اڑایا ہے۔ دراصل نربھیا کے رشتہ دار بدحال ہیلتھ سنٹر کو لے کر مظاہرہ کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہیلتھ سنٹر کے انتظام کو ٹھیک کیا جائے اور خالی پڑے ڈاکٹروں کے عہدہ کو بھرا جائے۔ اس پر سی ایم او نے نربھیا کے رشتہ دار کو خوب الٹا سیدھا بولا۔ ساتھ ہی یہ بھی سوال پوچھا کہ نربھیا کون تھی؟ وہ آخر دہلی کیوں گئی؟
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
سپریم کورٹ کے ذریعہ ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن پر سنائے گئے فیصلہ کے تعلق سے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد آج پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 3 بجے پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بات چیت کریں گے اور اس دوران بہوجن سماج کے لیے انتہائی اہم اعلان بھی کریں گے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ متنازعہ بیان دینے اور ہندو-مسلم کو بانٹنے والی سیاست کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک تازہ بیان دیا ہے جس میں انھوں نے دارالعلوم دیوبند کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’دارالعلوم دیوبند دہشت گردوں کی گنگوتری ہے۔‘‘
میڈیا ذرائع کے مطابق دیوبند کے ایک آشرم پہنچے گری راج سنگھ نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ (دیوبند کے مظاہرین) سی اے اے کے خلاف لڑائی نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ غزوۂ ہند کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ غزوۂ ہند کو ہندوستان میں لا کر وہ مسلم راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
دہلی اسمبلی الیکشن میں شکست کے بعد بی جے پی لیڈروں کو اپنے دفاع کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا ہے تو متنازعہ بیان دینے کا سلسلہ ہی جاری رکھنا انھوں نے بہتر سمجھ لیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اروند کیجریوال کو جیت کے لیے مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اب وہ دہلی کے اسکولوں و مدرسوں میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرائیں۔
دراصل کیلاش وجے ورگیہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یقیناً جو ہنومان جی کے قدموں میں آتا ہے اسے آشیرواد ملتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہنومان چالیسا کا پاٹھ دہلی کے سبھی اسکولوں، مدرسوں سمیت سبھی تعلیمی اداروں میں بھی ضروری ہو۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بجرنگ بلی کے رحم و کرم سے اب دہلی میں رہنے والے بچے کیوں محروم رہیں۔‘‘
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ہنومان جی کا نام زبردست طریقے سے چھایا ہوا تھا اور خصوصی طور پر 8 فروری یعنی ووٹنگ کے دن سے ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو تو بی جے پی نے اروند کیجریوال پر اس بات کو لے کر حملہ کر دیا تھا کہ وہ ہنومان مندر گئے اور جس ہاتھ سے جوتا پکڑا تھا اسی ہاتھ سے ہنومان جی کی پوجا کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ بعد ازاں اس معاملے نے طول پکڑا تھا اور سوشل میڈیا پر دونوں پارٹیوں کے لیڈران میں خوب چھینٹا کشی بھی ہوئی تھی۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر تیسری بار حلف لینے والے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق آئندہ 16 فروری کو کیجریوال عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے اور خبریں آ رہی ہیں کہ ایک بار پھر وہ حلف دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ہی لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں کئی معزز سیاسی و سماجی ہستیوں کو مدعو کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وارانسی پہنچی ہیں اور وہ آج اعظم گڑھ کے بیلاریہ گاؤں بھی جائیں گی جہاں وہ ان لوگوں سے ملاقات کریں گی جو شہریت ترمیمی قانون و این آر سی کے خلاف مظاہرہ میں پولس بربریت کا شکار ہوئے تھے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
دہلی اسمبلی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کو زبردست کامیابی ملی اور بی جے پی کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ بی جے پی کے ایسے لیڈران جنھوں نے نفرت انگیز تقریریں کی تھیں، ان کو بھی منھ کی کھانی پڑی۔ لیکن اس شکست کے بعد بھی بی جے پی کے کئی لیڈران نفرت کی زبان بولنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے انتخابی تشہیر کے دوران سی اے اے کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور شاہین باغ کی خواتین کے تعلق سے کئی متنازعہ بیانات دیے تھے۔ ماڈل ٹاؤن کے ووٹروں نے انھیں پوری طرح سے مسترد کر دیا اور عآپ امیدوار اکھلیش پتی ترپاٹھی کو کامیاب بنا دیا۔ اس شکست کے باوجود کپل مشرا نے نفرت کی زبان بولنا بند نہیں کیا ہے۔ انھوں نے شکست کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’میں سی اے اے مخالفین اور شاہین باغ کے بارے میں جو کچھ کہا، اس پر آج بھی قائم ہوں۔ ڈنکے کی چوٹ پر۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’انتخابی نتیجہ آج امید کے برعکس آیا ہے، کل امید کے مطابق بھی آئے گا۔ اور محنت کریں گے۔ لیکن اس نتیجہ سے سی اے اے یا شاہین باغ پر سوچ بدل لیں گے، یہ غلط فہمی مت پالیے۔‘‘
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
دہلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پارٹی کارکنان پوری دہلی میں اس کا جشن منا رہے تھے۔ اس درمیان مہرولی سے نومنتخب عآپ رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر فائرنگ کر دی گئی جس میں ایک عآپ کارکن ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ اس فائرنگ واقعہ سے متعلق پولس نے کیس درج کر لیا ہے۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Feb 2020, 8:38 AM IST
تصویر: پریس ریلیز
تصویر: محمد تسلیم