خبریں

اہم خبریں: عمان کے نئے سلطان بنے ہیثم بن طارق، حلف برداری مکمل

اتر پردیش میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں کم از کم 21 مسافر زخمی ہوئے جن کا علاج چل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عمان کے نئے سلطان بنے ہیثم بن طارق، حلف برداری مکمل

عمان کے سلطان قابوس بن سعید کے انتقال کے بعد ملک کے نئے سلطان کا اعلان ہو گیا ہے۔ ہیثم بن طارق بن تیمور السعید نے نئے سلطان کا عہدہ سنبھالا ہے اور اس کا حلف بھی انھوں نے لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ قابوس بن سعید کا انتقال جمعہ کی شب ہوا تھا جس کے بعد ملک میں تین دنوں کے غم کا اعلان کیا گیا ہے۔ غم کے ان تین دنوں میں سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

جے این یو میں تعلیمی سرگرمیاں 13 جنوری سے ہوں گی شروع

جے این یو میں ہنگامہ آرائی جاری ہے اور فیس اضافہ کے ساتھ ساتھ کیمپس میں طلبا پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ کیے گئے حملے کو لے کر احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ اس درمیان جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں 13 جنوری سے شروع ہو جائیں گی۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

جے این یو طلبا یونین کی پریس کانفرنس 4.30 بجے ’سابرمتی لان‘ میں

جے این یو طلبا یونین نے آج شام 4.30 بجے سابرمتی لان میں پریس کانفرنس بلائی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں جے این یو طلبا یونین کیمپس میں طلبا پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ ہوئے حملے سے جڑے ثبوت پیش کر سکتا ہے۔ قابل غور ہے کہ آج یونیورسٹی وائس چانسلر نے طلبا سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ 4.30 بجے ہونے والی پریس کانفرنس اس لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

گجرات: وڈودرا واقع میڈیکل گیس بنانے والی کمپنی میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 12 سے زائد زخمی

گجرات کے وڈودرا واقع پادرا تعلقہ میں انڈسٹریل اور میڈیکل گیس بنانے والی کمپنی ایمس آکسیجن پرائیویٹ لمیٹڈ میں دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس دھماکہ میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں 12 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

سلمان کی نئی فلم کا نام ہوگا ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘، 2021 کی عید پر ہوگی ریلیز!

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ کا اعلان کیا ہے۔
سلمان جہاں اس سال عید پر اپنی فلم ’رادھے‘ لے کر آ رہے ہیں، وہیں انہوں نے اگلے سال کی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ سلمان نے ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اگلے سال کی عید بھی انہوں نے بک کروا لی ہے اور اس دن ریلیز ہوگی ان کی اگلی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری فرہاد سامجی کریں گے جب کہ اس کی کہانی ساجد ناڈياڈوالا لکھیں گے جو اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

نربھیا معاملہ کے قصوروار وِنے اور مکیش کی نظرثانی عرضی پر سماعت 14 جنوری کو

نربھیا اجتماعی عصمت دری کیس میں موت کی سزا پانے والے ونے شرما اور مکیش کی کیوریٹیو یعنی نظرثانی عرضی پر 14 جنوری کو سماعت ہوگی۔ اس عرضی پر سپریم کورٹ کی 5 رکنی بنچ سماعت کرے گی۔ پانچ ججوں میں جسٹس این وی رمنّا، جسٹس ارون مشرا، جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل ہیں۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

دہلی: ایس آئی ٹی نے جے این یو تشدد معاملہ میں 37 لوگوں کی شناخت کی!

جے این یو میں طلبا پر ہوئے حملے کی دہلی پولس کی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی نے دہلی پولس کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے 37 لوگوں کی پہچان کی ہے۔ یہ لوگ اسی وہاٹس ایپ گروپ سے جڑے ہیں جس پر حملے کی سازش تیار کی گئی تھی۔ گروپ میں 60 رکن تھے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل سے ہوا تباہ، ایران نے کیا اعتراف!

ایران میں ہوئے یوکرین طیارہ حادثہ سے متعلق ایران نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ اس نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ یہ طیارہ ایرانی میزائل کی وجہ سے ہی حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ یہ انسانی غلطی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین طیارہ حادثہ میں اس پر سوار 176 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ امریکہ نے پہلے ہی یہ بات کہا تھا کہ یہ طیارہ ایرانی میزائل کی وجہ سے تباہ ہوا۔ بعد ازاں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کیا تھا کہ ان کے پاس جو جانکاریاں موصول ہو رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا شکار ہوا ہے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

اتر پردیش: بس-ٹرک کی ٹکر کے بعد لگی زبردست آگ، 20 مسافر ہلاک، متعدد زخمی، راہل کا اظہار افسوس

اتر پردیش کے قنوج ضلع میں جی ٹی روڈ پر ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً دو درجن لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ خبروں کے مطابق جمعہ کی رات جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک اور بس کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں کم و بیش 50 مسافر سوار تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 20 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 21 زخمی مسافروں کا علاج قریبی اسپتال میں چل رہا ہے۔

اس حادثہ کی خبر کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jan 2020, 9:10 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز