خبریں

اہم خبریں LIVE: 'اب نارتھ ایسٹ نہ ہی دلی سے دور ہے نہ دل سے'، تین ریاستوں کے انتخابی نتیجوں پر پی ایم مودی کا بیان

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

 
CP

اب نارتھ ایسٹ نہ ہی دلی سے دور ہے نہ دل سے: پی ایم مودی

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد حکومت تشکیل کرنے کی پوزیشن میں ہے اور میگھالیہ میں معاملہ کچھ پھنسا ہوا دکھائی دے رہا ہے جہاں بی جے پی محض دو اسمبلی سیٹوں پر کامیاب ہو پائی ہے۔ ان نتائج کے بعد پی ایم مودی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "یہ انتخاب دلوں کی دوری ختم ہونے کے ساتھ نئی سوچ کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ اب نارتھ ایسٹ نہ ہی دہلی سے دور ہے اور نہ ہی دل سے دور۔ یہ نیا دور اور نئی تاریخ رقم کیے جانے کا لمحہ ہے۔"

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

تیجس ایکسپریس میں غیر ملکی خاتوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں آر پی ایف کانسٹیبل گرفتار

آر پی ایف کانسٹیبل جتیندر سنگھ کو دہلی سے لکھنؤ جانے والی تیجس ایکسپریس میں ایک غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سینٹرل اسٹیشن آر پی ایف پر تعینات کانسٹیبل ٹرین میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تھا۔ فیروز آباد کے رہائشی کانسٹیبل جتیندر تقریباً ڈیڑھ سال سے سینٹرل پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے۔ تیجس ایکسپریس میں سیکورٹی ڈیوٹی کے دوران اس نے کوچ میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی۔ خاتون کی شکایت پر جی آر پی متحرک ہوگئی۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

اندور ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ٹیم انڈیا 163 رن پر آل آؤٹ، آسٹریلیا کو جیت کے لئے 76 رن درکار

اندور ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ٹیم انڈیا 163 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کو جیت کے لئے 76 رن بنانے ہوں گے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

اومیش پال قتل معاملہ، عتیق احمد کے ساتھی صفدر علی کے گھر کو انتظامیہ نے کیا مسمار

اومیش پال قتل معاملہ میں زورآور لیڈر عتیق احمد کے ساتھی صفدر علی کے گھر کو اتر پردیش کے پریاگراج میں ضلع انتظامیہ نے مسمار کر دیا۔ اس سے قبل عتیق احمد کے ایک اور ساتھی خالد ظفر کے گھر کو بھی انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیا گیا تھا۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

تریپورہ میں بی جے پی، ناگالینڈ میں این ڈی پی پی اور میگھالیہ میں معلق اسمبلی

تین شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تریپورہ اور ناگالینڈ میں تصویر واضح نظر آ رہی ہے۔ تریپورہ میں بی جے پی اور ناگالینڈ میں این ڈی پی پی (بی جے پی اتحاد) کی اقتدار میں واپسی تقریباً طے ہے۔ دوسری طرف میگھالیہ میں سہ رخی مقابلہ ہے۔ تاہم موجودہ وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کی پارٹی این پی پی یہاں آگے ہے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ، کلیدی ملزم سندیپ قصوروار قرار، 3 ملزمان بری

بول گڑھی کے ہاتھرس میں پیش آنے والے عصمت دری اور قتل کے معاملہ میں ایک مقامی عدالت نے ملزمان روی، رامو اور لو کش کو بری کر دیا ہے۔ مرکزی ملزم سندیپ کو آئی پی سی سیکشن 304 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

اومیش پال قتل معاملہ، سپریم کورٹ عتیق احمد کی تحفظ کی عرضی پر سماعت کے لئے راضی

امیش پال قتل کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے عتیق احمد کی تحفظ کی عرضی پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ عدالت عظمی نے کہا کہ اس معاملہ پر 17 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔ عرضی میں عتیق احمد نے استدعا کی ہے کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گجرات جیل سے یوپی جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

اندور ٹیسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کے محض 11 رنوں میں گرے 6 وکٹ، 197 رن پر آل آؤٹ 

بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح ڈہہ گئی اور محض 6 رن جوڑنے میں مہمان ٹیم کے 6 وکٹ گر گئے۔ آسٹریلیا 197 رن پر آل آؤٹ ہوئی اور اس طرح اسے ہندوستانی کی پہلی اننگ کے مقابلہ 88 رنوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 4 وکٹ جبکہ آر اشون اور اومیش یادو نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ووٹوں کی گنتی جاری، جانیں کون کہاں سے آگے

تریپورہ کی تمام 60 سیٹوں کے لیے رجحانات سامنے آ چکے ہیں۔ یہاں بی جے پی 36 سیٹوں پر آگے ہے، لیفٹ 15 اور ٹی ایم پی 9 سیٹوں پر آگے ہے۔ ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد این ڈی پی پی کو 37 سیٹوں پر، این پی ایف کو 8 اور کانگریس کو 2 اور دیگر کو 13 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ میگھالیہ میں این پی پی 27، کانگریس 5 اور بی جے پی 7 سیٹوں پر آگے ہے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

تین ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی رجحانات میں ناگالینڈ، تریپورہ میں بی جے پی اور میگھالیہ میں این پی پی کو سبقت

تین شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں تمام سیٹوں کے لیے رجحانات سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی اتحاد کو دو ریاستوں تریپورہ اور ناگالینڈ کے رجحانات میں اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ جبکہ این پی پی 24 سیٹوں کے ساتھ میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔ یہاں، بی جے پی 13 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی ہے۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Mar 2023, 8:56 AM IST