خبریں

اہم خبریں LIVE: ’وزیر اعظم جی بتائیے، 20 ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں؟‘ راہل گاندھی نے ویڈیو شیئر کر پھر پوچھا سوال

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia

 

وزیر اعظم جی، بتائیے 20 ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پارلیمانی رکنیت ختم ہونے کے بعد مزید جارحانہ انداز میں سوال اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ویڈیو شیئر کر انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے تلخ سوالات پوچھے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے ’’میں سچائی بولتا ہوں، ملک کی خاطر بولتا ہوں۔ اور آخری دم تک سچ کے راستے پر ہی چلوں گا۔ وزیر اعظم جی، بتائیے 20 ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں؟‘‘

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا کے 437 نئے کیسز درج، دو افراد کی موت

مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن نے لوگوں کو ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تازہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج مہاراشٹر میں 437 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ آج کورونا سے دو افراد کی موت کی بھی اطلاع حکومت نے دی ہے۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ: نیتو نے طلائی تمغہ پر کیا قبضہ

ہندوستان کی نوجوان خاتون باکسر نیتو گھنگھاس نے آج 48 کلوگرام وزن والی کیٹگری میں عالمی چمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں انھوں نے منگولیا کی مکہ باز کو یکطرفہ مقابلہ میں 0-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔ اب وہ عالمی چمپئن بننے والی ہندوستان کی چھٹی مکہ باز بن گئی ہیں۔ اس سے قبل ایم سی میریکوم، سریتا دیوی، جینی، لیکھا کیسی، نکہت زریں یہ کمال کر چکی ہیں۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

ٹرانس جینڈر خواتین کے وومن چمپئن شپ میں شامل ہونے پر پابندی عائد

کھیلوں کے بین الاقوامی ادارہ ورلڈ اتھلیٹ نے ٹرانس جینڈر خواتین کو ٹریک اینڈ فیلڈ کے کھیل میں شامل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ ورلڈ اتھلیٹ نے یہ فیصلہ ’فینا‘ یعنی ’انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن‘ کے فیصلے کی طرز پر لیا ہے۔ فینا ایک بین الاقوامی تیراکی ادارہ ہے۔ انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے گزشتہ سال جون میں ٹرانس جینڈر خواتین کو تیراکی میں شامل ہونے پر روک لگا دی تھی۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

کانگریس کا ملک گیر ’سنکلپ ستیہ گرہ‘ شروع کرنے کا اعلان

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک گیر تحریک کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی لیڈر کے سی وینوگوپال نے بتایا ’’ہم کل سے ملک گیر تحریک چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم کل صبح 10 بجے سے سنکلپ ستیہ گرہ شروع کریں گے۔ ملک بھر میں ہمارے پارٹی کارکنان تمام ریاستوں کے ہیڈکوارٹروں اور گاندھی کے مجسموں کے سامنے سنکلپ ستیہ گرہ کریں گے۔‘‘

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

زمین کے عوض نوکری معاملہ میں تیجسوی یادو سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ، لنچ بریک پر باہر آئے

زمین کے عوض نوکری معاملہ میں آج سی بی آئی کی جانب سے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد تیجسوی یادو لنچ بریک کے لیے سی بی آئی سے نکلے اور سیدھے اپنی حاملہ بیوی سے ملنے گئے جو جنوبی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل ہے۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں نوکریوں کے معاملے میں آج ان سے دوبارہ پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

پارلیمانی رکنیت منسوخ کر کے مجھے ڈرایا نہیں جا سکتا، مودی-اڈانی کے رشتہ پر سوال پوچھتا رہوں گا، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر کے مجھے ڈرایا نہیں جا سکتا اور میں سوال پوچھتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا ’’سوال پوچھنا میں بند نہیں کروں گا۔ نریندر مودی کا اڈانی کے ساتھ کیا رشتہ ہے اور 20 ہزار کروڑ روپے کس کے میں میں پوچھتا رہوں گا، مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے نااہل قرار دے کر، دھمکا کر، جیل میں ڈال کر میری آواز بند کر سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ میں ہندوستان کی جمہوریت کے لئے لڑ رہا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔‘‘

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

وزیر اعطم مودی اور اڈانی کے درمیان کیا رشتہ ہے: راہل گاندھی

پارلیمانی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت پر ہر روز حملہ ہو رہا ہے اور اس کی ہر روز نئی مثال سامنے آ رہی ہے۔ سوال میں نے ایک ہی پوچھا تھا کہ اڈانی کی فرضی کمپنیوں میں کسی نے 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ میں نے یہ پارلیمنٹ میں ثبوت کے ساتھ وزیر اعظم مودی اور اڈانی کے تعلق پر سوال پوچھا۔ سوال پوچھا تھا کہ اڈانی کی فرضی کمپنیوں میں کسی نے 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔ میں نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی اور اڈانی کے درمیان کیا رشتہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے میں نے انہیں ثبوت بھی دیئے۔ میں مودی اور اڈانی کی ہوائی جہاز کی تصویر پارلیمنٹ میں دکھائی۔ اس کے بعد میری تقریر کو حذف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’ میں نے اس کے بعد اسمبلی اسپیکر کو خط لکھا اور بتایا کہ اڈانی کو اصول بدل کر ایئرپورٹ فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میرے بارے میں وزرا نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا کہ میں نے بیرونی قوتوں سے مدد مانگی ہے۔ میں نے اسپیکر سے کہا کہ پارلیمنٹ کا اصول ہے کہ اگر کسی رکن پر کوئی الزام عائد ہوتا ہے تو اس رکن کو جواب دینے کا حق ہے۔ میں نے ایک خط لکھا، جواب نہیں آیا، دوسرا خط لکھا، اس کا بھی جواب نہیں آیا۔ میں نے اس کے بعد اسپیکر سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ مجھے بولنے کیوں نہیں دے رہے، اسپیکر سر مسکراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ میں نہیں کر سکتا!‘‘

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دئے جانے کے خلاف چنڈی گڑھ یوتھ کانگریس کا ٹرین روک کر احتجاج

چنڈی گڑھ یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیے جانے پر نئی دہلی-چنڈی گڑھ شتابدی ٹرین کو چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ راہل گاندھی وائناڈ سے سابق رکن پارلیمنٹ تھے۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف وائناڈ میں احتجاج

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف ان کے پارلیمانی حلقہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہونے خلاف سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہیں۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Mar 2023, 12:20 PM IST