خبریں

اہم خبریں LIVE: ’پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کی دھڑکنیں تیز‘، بھوپیش بگھیل

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی Prem Singh

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کی دھڑکنیں تیز: بھوپیش بگھیل

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی کامیاب میٹنگ کے بعد اپوزیشن پارٹی لیڈران کے بیانات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ سے بی جے پی کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ ان کو لگ رہا ہے کہ ان کے پیروں کے نیچے کی زمین کھسکتی جا رہی ہے۔‘‘

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

میں اب فٹ ہوں اور بی جے پی کو بھی فٹ کر دوں گا: لالو پرساد

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو شکست فاش دینے کا اپنا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں کئی دنوں کے بعد آپ سے بات کر رہا ہوں۔ اب میں بالکل فٹ ہوں، اور میں انھیں (بی جے پی کو) بھی فٹ کر دوں گا۔‘‘

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

لوک سبھا انتخاب میں اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو کر لڑنے کو تیار: نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایک ساتھ لوک سبھا انتخاب لڑنے پر سبھی پارٹیوں میں اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد مزید ایک میٹنگ جلد ہونے والی ہے جس میں کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

’ہم لوگ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے‘، پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد کھڑگے کا بیان

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اپیل پر ملک بھر کی بی جے پی مخالف 15 پارٹیوں نے آج پٹنہ میں انتہائی اہم میٹنگ کی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹہ چلی اس میٹنگ میں بی جے پی کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اپوزیشن اتحاد کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ’’نفرت کی سیاست کے خلاف ہم لوگ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔‘‘

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

پٹنہ میں حزب اختلاف کے لیڈران کا اجلاس شروع، 15 سے زیادہ جماعتوں کی شرکت

پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ اجلاس میں 15 سے زائد اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

بی جے پی کا مقصد کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانا، جبکہ کانگریس غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے کام کرتی ہے، راہل گاندھی

پٹنہ میں اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان میں جیتے گی۔ بی جے پی کا مقصد کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کانگریس غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کا واحد راستہ اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو تقسیم کر رہی ہے اور نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے جبکہ کانگریس ملک کو متحد کر رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی پٹنہ میں اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی حزب اختلاف کے اجلاس میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے لیے پٹنہ پہنچ گئے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہوائی اڈے پر رہنماؤں کا استقبال کیا۔

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jun 2023, 11:07 AM IST