
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں ضروری 139 رن کپتان ولیمسن کے ناٹ آؤٹ 52 رن اور راس ٹیلر کے ناٹ آؤٹ 47 رن کی بدولت بہ آسانی بنا لیے۔
روی چندرن اشون نے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے سلامی بلے باز ڈیون کانوے کو بھی آؤٹ کر دیا ہے۔ کانوے نے 19 رن بنائے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 44 رن ہے۔ گویا کہ جیت کے لیے ابھی 95 رنوں کی ضرورت ہے اور تقریباً 36 اوور کا کھیل باقی ہے۔
ڈبلیو ٹی سی فائنل کا آخری سیشن دلچسپ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روی چندرن اشون نے لیتھم کو اسٹمپ آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دے دیا ہے۔ لیتھم 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ نے 33 رن بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے 106 رن کی ضرورت ہے۔ ابھی 39 اووروں کا کھیل باقی ہے۔
ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ اپنے آخری سیشن میں پہنچ گیا ہے۔ چائے کے وقت تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 19 رن بنا لیے ہیں۔ اس طرح سے ہندوستان کو شکست دینے کے لیے اسے مزید 120 رنوں کی ضرورت ہے۔ آخری سیشن میں زیادہ سے زیادہ 45 اوور کا کھیل ہونا باقی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کے لیے جیت کے اچھے امکانات ہیں، لیکن ہندوستانی گیندباز کبھی بھی حالات بدل سکتے ہیں، کیونکہ پچ تیز گیندبازوں کے لیے مددگار نظر آ رہی ہے۔
ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کے سامنے ہندوستان کی دوسری اننگ محض 170 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستانی بلے باز جیمسن، ساؤتھی، بولٹ اور ویگنر کے سامنے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے۔ ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ 41 رن رشبھ پنت نے بنائے جب کہ روہت شرما نے 30 رنوں کا تعاون دیا۔ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے جب کہ بولٹ کو 3، جیمسن کو 2 اور ویگنر کو 1 وکٹ حاصل ہوا۔
جگدلپور: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں نکسلیوں نے سرعام ایک فوجی کو دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پکھنار ہفتہ وار بازار میں نکسلیوں نے کل سرعام ایک خفیہ فوجی بدھ رام کو دھاردار ہتھاری سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد نکسلی نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد بازار میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ اپنی اپنی دکانیں سمیٹ کر بھاگنے لگے۔ چند منٹوں میں بازار پوری برح خالی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ رام پہلے نکسلیوں کے ساتھ سرگرم تھا، بعد میں اس نے خود سپردگی کردی تھی۔ پھر پولیس نے اسے خفیہ فوجی بنا دیا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jun 2021, 6:29 PM IST