
فلم اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی اور اس تعلق سے ہندوستان میں مسلمانوں کے کچھ طبقات کے ذریعہ جشن منائے جانے کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’حالانکہ افغانستان میں طالبان کی واپسی پوری دنیا کے لیے فکر کا باعث ہے، لیکن ہندوستانی مسلمانوں کے کچھ طبقات کے ذریعہ طالبان کی واپسی کا جشن منایا جانا کم خطرناک نہیں ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس میں مودی حکومت سے یہ سوال کیا کہ این ڈی اے حکومت نے جو گیس، ڈیزل اور پٹرول یعنی ’جی ڈی پی‘ سے 23 لاکھ کروڑ روپے کمائے، وہ پیسہ کہاں گئے؟ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت دیکھ کر خود وزیر اعظم اور ان کے وزراء ڈرے ہوئے ہیں، اسی لیے معاشی بحران سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تلاش پا رہے ہیں۔
اس تعلق سے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’جی ڈی پی- یعنی گیس، ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، صرف صنعت کار دوستں کے لیے یہ فائدہ مند ہے، سوال کرو اس سے جس کی جواب دہی ہے!‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Sep 2021, 7:32 PM IST