خبریں

شاہ سلمان منیٰ پہنچے: حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی

شاہ سلمان منیٰ پہنچ گئے ہیں اور وہاں پہنچ کر انہوں نے حجاج کرام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت انھیں ہر ممکن خدمات اور سہولتیں مہیا کرا رہی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان منی میں (العربیہ ڈاٹ کام)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان منی میں (العربیہ ڈاٹ کام) 

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پیر کو مکہ مکرمہ کے نواح میں واقع منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد کا مقصد حجاج کرام کو یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ سعودی حکومت انھیں ہر ممکن خدمات اور سہولتیں مہیا کرا رہی ہے تا کہ وہ باسہولت تمام مناسکِ حج آرام، سکون اور امن وسلامتی سے ادا کرسکیں۔

Published: 21 Aug 2018, 7:19 AM IST

سوشل میڈیا 

منیٰ کے شاہی محل میں آمد پر شاہ سلمان کا ان کے خصوصی مشیر شہزادہ سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز، وزارت برائے نیشنل گارڈ کے انڈر سکریٹری شہزادہ خالد بن فیصل بن ترکی، شاہی دیوان کے کنسلٹنٹ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، سعودی وزیر داخلہ اور اعلیٰ حج کمیٹی کے چئیرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، شاہی دیوان کے کنسلٹنٹ شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور دوسرے حکام نے خیرمقدم کیا۔

خادم الحرمین الشریفین کے ہمراہ ان کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن سطان بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ فہد بن عبداللہ بن مساعد، شہزادہ فیصل بن سعود بن محمد اور دوسرے اعلیٰ پروٹوکول حکام بھی منیٰ آئے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ کام

Published: 21 Aug 2018, 7:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2018, 7:19 AM IST