خبریں

کرناٹک انتخابات: ’بیلاری گینگ‘ کی محافظ بن رہی مودی حکومت پر کانگریس حملہ آور

کانگریس نے نریندر مودی اور امت شاہ سے سوال کیا ہے کہ کیا کسی نے بھی 35000 کروڑ کا لوہا چوری نہیں کیا، اور کیا ریڈی برادران قدرتی وسائل و عوام کے پیسوں کو لوٹنے کے ملزم نہیں ہیں؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس کا ریڈی برادران کو لے کر بی جے پی پر حملہ

بی جے پی کے ذریعہ ریڈی برادران یعنی کروناکر ریڈی اور سوم شیکھر ریڈی کو ٹکٹ دیے جانے کے معاملے پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا، پروفیسر راجیو گوڑا اور پرینکا چترویدی نے بنگلورو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم مودی پر بیلاری گینگ یعنی ریڈی برادران کو بچانے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس نے سوال پوچھا ہے کہ ’’کیا کسی نے 35000 کروڑ کا لوہا چوری نہیں کیا؟ قدرتی وسائل اور عوام کے پیسوں کو لوٹنے کے ملزم کو مودی جی اور امت شاہ کیوں بچا رہے ہیں اور ریڈی برادران کو کرناٹک انتخابات میں ٹکٹ دینے کی کیا وجہ ہے؟‘‘

Published: undefined

کانگریس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 27 جولائی 2011 کو اس وقت کے لوک آیکت جسٹس سنتوش ہیگڑے کی آئی رپورٹ کے بعد سب سے بڑا لوہا گھوٹالہ کا پردہ فاش ہوا اور یدی یورپا-ریڈی برادران کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بالآخر اگست 2011 میں یدی یورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

کانگریس نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ مودی حکومت اب اُس بیلاری گینگ میں شامل لوگوں کا محافظ بن رہی ہے جس نے کرناٹک کے باشندوں کو بیش قیمتی قدرتی وسائل سے استفادہ نہیں کرنے دیا۔ کانگریس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ’کٹھ پتلی‘ سی بی آئی کے ذریعہ انھیں بچا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریڈی برادران پر غیر قانونی کانکنی کا الزام ہے اور بی جے پی نے دو ریڈی برادران یعنی کروناکر ریڈی اور سوم شیکھر ریڈی کو کرناٹک اسمبلی انتخاب میں امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined