خبریں

پاکستان حملوں کے ذمہ دار گروپ کے خلاف کارروائی کرے، روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُس عسکریت پسند گروپ کے خلاف کارروائی کرے جو ایران کی سرحد کے قریب حملوں میں ملوث ہے، ورنہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں

پاکستان حملوں کے ذمہ دار گروپ کے خلاف کارروائی کرے، روحانی
پاکستان حملوں کے ذمہ دار گروپ کے خلاف کارروائی کرے، روحانی 

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے حوالے سے بتایا ہے کہ روحانی کا یہ بیان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فون پر آج ہفتہ نو مارچ کو ہونے والی ایک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ اِرنا کے مطابق اس دوران پاکستانی وزیراعظم نے صدر روحانی کو بتایا کہ وہ بہت جلد ایران کو ایک اچھی خبر دیں گے۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

رواں برس فروری کے وسط میں ایک خودکش حملہ آور نے ایران کے انقلابی گارڈز کے 27 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ حملہ ایران کے جنوب مشرقی حصے میں کیا گیا جہاں ملک کی سنی اقلیت سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

اس خودکش حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی سنی عسکریت پسند گروپ نے قبول کی تھی جس کا دعویٰ ہے کہ وہ بلوچی نسل سے تعلق رکھنے والی مقامی اقلیت کے لیے بہتر حقوق کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

ایرانی نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق حسن روحانی نے پاکستانی وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران کہا، ’’ہم ان دہشت گردوں کے خلاف آپ کے فیصلہ کُن آپریشن کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ روحانی کا اس موقع پر عمران خان کو مزید کہنا تھا، ’’ہمیں اپنی کئی دہائیاں پرانی دوستی اور بھائی چارے کو ایک چھوٹے سے دہشت گرد گروپ کی کارروائیوں سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے، جن کو ملنے والی مالی مدد اور ہتھیاروں کے ذرائع کے ہم دونوں کو معلوم ہیں۔‘‘

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

ایران اپنی سرحد کے اندر ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری اپنے علاقائی حریف ملک سعودی عرب کے علاوہ اسرائیل اور امریکا پر عائد کرتا ہے تاہم یہ ممالک اس کی تردید کرتے ہیں۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

اِرنا کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے اس موقع پر ایرانی صدر سے کہا، ’’یہ پاکستان کے اپنے حق میں ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے اور پاکستانی فوج ایران سے ملنے والی معلومات کی مدد سے ایسے گروپوں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کے لیے تیار ہے۔‘‘

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب پہنچ چکی ہیں اور جلد ایران کے لیے ایک ’اچھی خبر‘ سامنے آئے گی۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Mar 2019, 6:43 AM IST