خبریں

اہم خبر: چدمبرم 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں

ضلع مجسٹریٹ شاہد چودھری نے بتایا کہ اب دھیرے دھیرے وادی میں بھی مواصلاتی خدمات شروع ہو جائیں گے۔ صبر سے کام لینے کے لیے انھوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور پیش آئے مسائل کے لیے معافی بھی مانگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اہم خبر: چدمبرم 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں جمعرات کو 19 ستمبر تک کےلئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں چدمبرم 22 اگست سے سی بی آئی حراست میں تھے۔ آج حراست کی مدت ختم ہونے پر عدالت نےانہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

خصوصی جج اجے کمار کوہار نے سابق مرکزی وزیر کے وکیل کپل سبل کی اس دلیل کا قبول کرنے سے انکار کر دیا جس میں چدمبرم کو عدالتی حراست میں نہیں بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔ سابق مرکزی وزیر اس معاملے میں اب 14 دن جیل میں رہیں گے۔ انہیں تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ چدمبرم کو 21 اگست کی رات کو سی بی آئی نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

پاکستان کی 27 وزارتوں کو ’ریڈ لیٹر‘ جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کام میں بڑی لاپرواہی کے لئے 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان وزارتوں کے وزراء کو جو کام سونپے گئے تھے، انہوں نے اسے مکمل کرنے میں کافی تاخیر کی اور اس سے متعلق رپورٹ بھی جمع نہیں کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب وزارتوں کو ریڈلیٹر جاری کیا گیا ہے جو آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے خالی اسامیوں اور ان کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں اور مذکورہ تفصیلات کے لیے ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں ہر سطح پر خالی اسامیوں اور پھر ان کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔ وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ اہل ہونے کے باوجود ترقیاں نہ ملنے والے افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔اس کے علاوہ گزشتہ 3 ماہ سے زیر التوا سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو دیا جنم

آندھرا پردیش کی ایک 74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پیدائش آئی وی ایف سسٹم سے ہوئی ہے۔ خاتون کا نام ایرامتی منگیما ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والی دونوں بچی تندرست ہے اور ماں اس وقت آئی سی یو میں ہے۔ اہلیہ اسپتال، جہاں بچوں کی ولادت ہوئی ہے، کے ڈاکٹر ڈاکٹر اوما شنکر نے میڈیا کو بتایا کہ اس پیدائش میں آئی وی ایف طریقہ کا استعمال کیا گیا اور کسی ڈونر سے بیضہ لے کر اسپرم خاتون کے شوہر کا استعمال کیا گیا۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

اعظم خان کے ریسورٹ پر بجلی محکمہ کا چھاپہ، بجلی چوری کا ہوا انکشاف

اتر پردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر لگاتار شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ اعظم کے ہمسفر ریسورٹ پر بجلی محکمہ کے افسروں نے چھاپہ ماری کی ہے۔ اس دوران بجلی چوری پکڑی گئی۔ بجلی چوری کا انکشاف ہونے کے بعد بجلی محکمہ کے ملازمین نے وہاں کا بجلی کنکشن کاٹ دیا ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

پاکستان نے سرحد کے قریب بھیجے تقریباً 2000 سیکورٹی اہلکار، ہندوستان کی ہر سرگرمی پر نظر

جموں و کشمیر ایشو کے پیش نظر ہندوستان پاکستان کی ہر چھوٹی سی چھوٹی حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق پاکستان نے اپنے 2000 سیکورٹی اہلکاروں کو سرحد کے قریب بھیجا ہے اور ہندوستانی فوج ان کی سرگرمیوں پر نظر جمائے ہوئی ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

دہلی: نریلا میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ 13ویں منزل سے اچانک گری، 14 مزدور زخمی

دہلی کے نریلا میں ایک زیر تعمیر عمارت میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی 13ویں منزل سے اچانک لفٹ نیچے کی طرف گری جس کی زد میں آنے سے کم از کم 14 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی سبھی مزدوروں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس درمیان حادثہ سے ناراض لوگوں نے فلیٹوں میں کافی توڑ پھوڑ کی ہے۔ موقع پر پولس کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

سونیا گاندھی نے دہلی کے چار سابق پارٹی صدور سے کی ملاقات، سیاسی ہلچل تیز

دہلی کے سبھی چار سابق کانگریس صدور یعنی اروندر سنگھ لولی، اجے ماکن، جے پرکاش نارائن اور سبھاش چوپڑا کو پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اپنی رہائش گاہ پر بلایا تھا۔ ان کے ساتھ سونیا گاندھی کی میٹنگ ہوئی ہے جس کے بعد سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

دفعہ 370 سے متعلق عرضیوں پر سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیں جس پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ نے 16 ستمبر کا تاریخ مقرر کیا ہے۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

سپریم کورٹ سے پی چدمبرم کی عرضی خارج

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ کی جا رہی جانچ کے معاملے میں پی چدمبرم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ فی الحال چدمبرم آئی این ایکس میڈیا کیس میں ہی سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’شروعاتی مراحلہ میں پیشگی ضمانت عرضی دینا جانچ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ پیشگی ضمانت دینے کے لیے ایک مناسب معاملہ نہیں ہے۔ معاشی جرائم الگ الگ سطح پر ہیں اور اسے الگ نظریہ کے ساتھ نمٹایا جانا چاہیے۔‘‘

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

روزانہ مندی کی خبر اور اس پر بی جے پی خاموشی، دونوں خطرناک: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو معاشی بحران کے مدنظر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر دن مندی کی خبر اور ہر دن بی جے پی حکومت کی اس پر خاموش، دونوں ہی بہت خطرناک ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’اس حکومت کے پاس نہ حل ہے نہ ملک کے باشندوں کو بھروسہ دلانے کی طاقت۔ صرف بہانہ بازی، بیان بازی اور افواہیں پھیلانے سے کام نہیں چلے گا۔‘‘

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

جموں و کشمیر: سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے مواصلاتی خدمات شروع کرنے کی دی جانکاری

میڈیا ذرائع کے مطابق دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آ رہے ہیں۔ سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد چودھری نے کہا ہے کہ بدھ کی شب سے ہی وادی میں زیادہ تر ٹیلی فون خدمات شروع کر دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وادی میں موبائل خدمات بھی دیرے دھیرے بحال کی جا رہی ہیں۔ شاہد چودھری کے مطابق کپواڑا کے کچھ علاقوں میں پہلے ہی ٹیلی فون خدمات بحال کر دیے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے صبر سے کام لینے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی پیش آئے مسائل کے لیے معافی بھی مانگی۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Sep 2019, 9:10 AM IST