خبریں

پاکستانی ماہی گیروں کے لیے فرشتہ ثابت ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جوان، بحیرۂ عرب میں بچائی جان

بچائے گئے ماہی گیروں کو کسی بندرگاہ پر اتارنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے لیے بحریہ، سمندری ایجنسیوں اور سفارتی ذرائع سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل قائم کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی بحریہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ہندوستانی بحریہ، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں پھنسے 8 پاکستانی ماہی گیروں کی جان بچا کر انسانیت کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔ واقعہ 15 مارچ کا ہے جب یہ پاکستانی ماہی گیر عمان واقع دقم بندرگاہ سے تقریباً 170 ناٹیکل میل مشرق میں ایک لائف رافٹ پر پھنسے ہوئے پائے گئے۔ یہ ریسکیو آپریشن ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سورت کے ذریعہ انجام دیا گیا، جو اس وقت مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان علاقائی سیکورٹی کارروائیوں کے تحت خلیج عمان اور مغربی بحیرۂ عرب میں تعینات ہے۔

Published: undefined

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ پاکستانی ماہی گیر پہلے 14 افراد پر مشتمل ایک گروہ کا حصہ تھے، جو پاکستانی ماہی گیری کشتی ’اسلامی‘ پر سوار تھے۔ یہ کشتی 24 فروری کو ایران کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔ بچاؤ سے تقریباً 10 دن قبل کشتی کے انجن روم میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے میں 6 افراد اندر پھنس گئے اور باہر نہیں نکل سکے۔ زندہ بچ جانے والے 8 ماہی گیروں کو 11 مارچ کو ایک کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے نے دیکھا۔ اس کے بعد ایک کشتی ان کے پاس پہنچی اور انہیں ایک لائف رافٹ اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا۔ یہ ماہی گیر اسی لائف رافٹ پر سمندر میں تیرتے رہے، جب تک کہ آئی این ایس سورت نے انہیں بچا نہیں لیا۔

Published: undefined

بچاؤ کے بعد تمام پاکستانی ماہی گیروں کو آئی این ایس سورت پر لایا گیا، جہاں آخری خبر ملنے تک انہیں رکھا گیا تھا۔ بچائے گئے ماہی گیروں کو کسی بندرگاہ پر اتارنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے لیے بحریہ، سمندری ایجنسیوں اور سفارتی ذرائع سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل قائم کیا جا رہا ہے۔ چونکہ یہ تمام ماہی گیر پاکستانی ہیں، اس لیے متعلقہ غیر ملکی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی بحریہ وقتاً فوقتاً بحیرۂ عرب میں پھنسے لوگوں کو بچاتی رہتی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بحریہ نے مارچ 2024 اور اپریل 2025 کے درمیان مختلف آپریشنز کے دوران پاکستانی ماہی گیروں کی جان بچائی ہے۔ بحریہ نے صومالی قزاقوں سے 23 پاکستانی شہریوں کو بچایا تھا اور ایک دوسرے آپریشن میں زخمی پاکستانی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی۔ اب 15 مارچ 2026 کو بحریہ نے 8 پاکستانی ماہی گیروں کو بچایا ہے۔ ان کامیاب کارروائیوں کے بعد پاکستانی شہریوں نے ہندوستانی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined