
تصویر سوشل میڈیا
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریبات ہفتہ (4 جولائی) سے شروع ہوں گی، جن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مختلف ممالک کے وفود تہران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان سے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایران پہنچ چکی ہیں اور انھوں نے ہندوستانی وفد کے ساتھ سپریم لیڈر خامنہ ای کو خراج عقیدت بھی پیش کر دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی ایران پہنچ چکے ہیں۔ سلمان خورشید سمیت کئی دیگر شیعہ لیڈران نے صلاۃ الجنازہ، یعنی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کے لیے دعا بھی کی۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران میں 2 کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ آخری رسومات سے متعلق تقریبات 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تقریباً 36 برس تک ایران کی قیادت کرنے والے آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکہ-اسرائیل کی فضائی کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہو گئی، جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔ اب امن معاہدہ ہونے کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں، جس کے بعد خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کرنے کا بھی فیصلہ ایران حکومت کے ذریعہ کیا گیا۔
Published: undefined
سامنے آئی جانکاری کے مطابق خامنہ ای کی 6 روزہ آخری رسومات کے دوران 7 جولائی کو قم شہر میں بھی خصوصی مذہبی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ ایرانی حکام کا اندازہ ہے کہ ان 6 روزہ سوگ کی تقریبات کے دوران کروڑوں افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔ پورے ایران میں خامنہ ای کے بڑے بڑے پوسٹر اور ہورڈنگز آویزاں کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آخری رسومات اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی تھی۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی پہلے سے طے شدہ غیر ملکی دوروں کی وجہ سے اس وفد کا حصہ نہیں بن سکے۔ حکومت ہند کی جانب سے بہار کے گورنر سید عطاء حسنین اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ پوترا مارگریٹا کو ہندوستان کی نمائندگی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ وہ ایران میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined