
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال (فائل) / آئی اے این ایس
وینزویلا میں ایک ہندوستانی ملاح کی مشتبہ حالات میں موت کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ ہندوستان واپس آئی ان کی لاش سے غائب کئی اعضا پر ہندوستانی حکومت نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے 3 جولائی کو بتایا کہ اس معاملے کو وینزویلا کے افسران کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پورے معاملے کی فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دراصل اتر پردیش کے رہنے والے 33 سالہ راکیش چوہان کی 7 مئی کو وینزویلا کی فالکن ریاست میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ وینزویلا کے ایک میڈیکل سینٹر کے ذریعہ موت کی سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ دورہ پڑنا بتایا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ راکیش چوہان کی لاش ہندوستان لائی گئی تھی۔
Published: undefined
اس کے بعد اتر پردیش میں راکیش چوہان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ جس میں انتہائی چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش سے دماغ، دل، پھیپھڑے، جگر، گردے، معدہ اور آنتیں سمیت کئی اہم اعضاء غائب تھے۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ اعضاء کے نہیں ہونے کی وجہ سے موت کی وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
راکیش چوہان کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق چوہان نے آخری بار 7 مئی کی صبح بات کی تھی۔ اس کے فوراً بعد ان کے اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ وہ گر کر بے ہوش ہو گئے ہیں اور حالت انتہائی نازک ہے۔ اس کے بعد اہل خانہ کو راکیش چوہان کی موت کی خبر دی گئی۔ اس معاملے کو فارورڈ سیمین یونین آف انڈیا (ایف ایس یو آئی) اور کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی اٹھایا ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اس تعلق سے کہا کہ ’’ہم نے وینزویلا کے افسران کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم اس معاملے کے متعلق آپ کو اپ ڈٹ کرتے رہیں گے۔‘‘ اس سے قبل کاراکاس میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کہا تھا کہ اس نے وینزویلا کے افسران سے راکیش چوہان کی لاش کی بے حرمتی اور اعضاء نکالے جانے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سفارت خانے نے کہا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد وہ متعلقہ مقامی افسران کے ساتھ رابطے میں ہے۔
Published: undefined
سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اس معاملے سے وابستہ الزامات کو دیکھتے ہوئے وینزویلا کے افسران سے موت کے اسباب بتانے کے لیے کہا جانا چاہیے۔ وزارت نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھا رہے ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined